اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں موساد اور امان کے مراکز پر میزائل حملہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اسرائیلی فوج نے قریبی بس پارکنگ کو پہنچنے والے نقصان کو نمایاں کرکے حملوں کی نوعیت کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم، رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل نے براہ راست اسٹریٹجک مقامات جن میں امان لاجسٹک سہولت اور ہرزلیہ میں موساد کے ہیڈکوارٹر شامل ہیں، کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے مرکز پر حملہ کردیا، جس کے بعد موساد کے مرکز میں آگ بھڑک اُٹھی ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد اور فوجی انٹیلیجنس ادارے امان کے مراکز کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں تل ابیب کے مضافاتی علاقے گلیلوٹ میں واقع امان لاجسٹک سینٹر جو اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کمپلیکس کا حصہ ہے۔
یہ حصہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر کردہ بیان میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے کہا کہ ہم نے صیہونی افواج کے انٹیلیجنس مرکز امان اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے والے ادارے موساد کے مراکز پر حملہ کیا، جو اس وقت آگ کی لپیٹ میں ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے قریبی بس پارکنگ کو پہنچنے والے نقصان کو نمایاں کرکے حملوں کی نوعیت کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم، رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل نے براہ راست اسٹریٹجک مقامات جن میں امان لاجسٹک سہولت اور ہرزلیہ میں موساد کے ہیڈکوارٹر شامل ہیں، کو نشانہ بنایا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رپورٹس کے مطابق نشانہ بنایا ہے موساد کے
پڑھیں:
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کا شیڈول تیار
سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ 3 اگست کو ایرانی صدر کی مصروفیات کا محور پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ اسلام آباد میں قیام کے دوران مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، جن میں باہمی تجارت، بارڈر مینجمنٹ، توانائی اور علاقائی سلامتی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔