ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف کا جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے پرجوش استقبال کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا ، کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے ،فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں، عوام اور افواج کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور اس طرح کے مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف کی ملاقات اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف کی ملاقات وزیراعظم کی 2028تک ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنیکی ہدایت اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، جنوبی غزہ میں امداد کے منتظر 45فلسطینی شہید، درجنوں افراد زخمی ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک کا اہم مشترکہ اعلامیہ جاری جی 7اجلاس نے بھارت کو سفارتی سطح پر تنہا ثابت کردیا سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، نوٹیفکشن سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر

پڑھیں:

ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر پزیشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا ود  وفد بھی ہوگا۔

پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت دورے کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر پزیشکیان کا بطور صدرِ ایران یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔

ایرانی صدر کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر مسعود پزشکیاں آج پاکستان پہنچیں گے
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے
  • چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ،آہنی بھائی کو سلام پیش کرتےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے
  • مریم نواز کی پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر چینی عوام و افواج کو مبارکباد
  • مادر ملت کا یوم پیدائش عزت و احترام سے منایا گیا، ایرانی سفارتخانے کا خراج عقیدت  
  • وفاقی حکومت نے سول سروس رولز 1993میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • شہباز شریف کی دعوت، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اتوار کو پاکستان آئیں گے
  • ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان گرفتار
  • افواج نے بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، ٹرمپ جب کہتے ہیں جنگ رکوائی مودی کے زخم ہرے ہو جاتے ہیں: وزیراعظم