اقتدار اللہ کی امانت، پائی پائی عوام کی ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار اللہ کی امانت اور ایک ایک پائی عوام کی ہے۔ ہماری خدمت کا سفررُکے گا نہیں۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے پیش کردہ بجٹ کو ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی خدمت کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ یہ زیرو ٹیکس بجٹ ہے، لیکن اس کے باوجود صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں۔ مریم نواز شریف نے فنانشل ڈسپلن، ای ٹینڈرنگ اور گڈگورننس کی وجہ سے اسکینڈل فری ترقیاتی عمل کو حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ 700 سڑکوں کی تعمیر و توسیع پر کام جاری ہے، جس سے 12 ہزار کلومیٹر سڑکوں کا نیٹ ورک مکمل ہوگا۔ فری میڈیسن ہر اسپتال میں فراہم کی جائے گی جب کہ اسکولوں میں تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں 94 نئے ترقیاتی پروگرامز اور 100 منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جو ماضی میں کسی حکومت نے نہیں دیے۔ پچھلا بجٹ بھی ریکارڈ تھا، لیکن اب ہم اپنے ہی ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر نواز شریف اور مریم نواز نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اقتصادی تعاون سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔