data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد :وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

 ذرائع کے مطابق رجسٹریشن قبل از وقت لازم قرار دی گئی ہے اور یہ شرط سرکاری و نجی دونوں حج اسکیموں پر لاگو ہو گی۔

وزارت مذہبی امور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حج کے خواہشمند افراد کو اپنی درخواست کے ساتھ ایک مخصوص رقم بطور ٹوکن منی جمع کرانی ہوگی، جو بعد ازاں مجموعی حج اخراجات میں ایڈجسٹ کر دی جائے گی، یہ رجسٹریشن عمل ملک بھر میں نامزد شدہ بینکوں کے ذریعے ممکن ہوگی۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ رجسٹریشن کے بعد عازمین کو اپنی پسند کے مطابق سرکاری یا نجی حج اسکیم کا انتخاب کرنے کی آزادی ہوگی جو افراد گزشتہ برس نجی اسکیم کے تحت حج پر نہ جا سکے تھے، ان کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ وہ آئندہ حج کے لیے اہل تصور کیے جا سکیں۔

وزارت مذہبی امور کے ایک سینئر اہلکار کاکہنا تھا کہ  یہ رجسٹریشن حکومتِ سعودی عرب کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات کی روشنی میں کی جا رہی ہے، رجسٹریشن سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ آئندہ سال کے لیے پاکستان کے حج کوٹے کا تعین کیا جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ حج 2026 کی رجسٹریشن کے باضابطہ آغاز کے لیے دو سے تین روز میں عوامی اشتہار جاری کر دیا جائے گا، جس میں طریقہ کار، بینکوں کی فہرست، اور ٹوکن منی کی رقم سمیت تمام ضروری تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن کرا کر خود کو حج 2026 کے عمل کا باقاعدہ حصہ بنائیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا محرومی سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

 ملک بھر میں ایک ماہ کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے اور اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کا بھی حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔ذرائع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ ایک ماہ کیلئے بجلی فی یونٹ 65 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے، اس منظوری کی صورت میں صارفین کو 8 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر ریٹ بڑھتے رہے تو انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔چیئرمین نیپرانے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سرکلر ڈیٹ کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں برس دسمبر میں ہوگی
  • ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
  • نئی حج پالیسی: قرعہ اندازی کی بجائے ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر انتخاب ہوگا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
  • خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار
  • سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ تک ہوگا، حج پالیسی 2026 منظور
  • وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دیدی، عازمین سے قسط وار پیسے لیے جائیں گے
  • رجسٹریشن کا نیا نظام؛ گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کیلئے اہم خبر
  • حکومت کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، تجاویز تیار