وزارت مذہبی امور کا آئندہ حج کیلئے عازمین کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
وزارت مذہبی امور کا آئندہ حج کیلئے عازمین کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)عازمین آئندہ حج کیلئے ہو جائیں تیار جبکہ وزارت مذہبی امور نے آئندہ حج کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے میں شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج 2026 کے لیے قبل ازوقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی، سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کو لازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔
ذائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کی درخواستوں کے ہمراہ مخصوص رقم(ٹوکن منی)جمع کرانی ہوگی، ٹوکن منی مجموعی حج اخراجات میں ایڈجسٹ کر لی جائے گی۔ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ بینکوں سے کرائی جا سکے گی۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے۔رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی، سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عازمین حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع نے کہا کہ حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی، حج رجسٹریشن درخواستوں کی وصولی کے لیے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت فوکس اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے پر ہے، ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت فوکس اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے پر ہے، ایرانی وزیر خارجہ سگریٹ انڈسٹری سیٹھ اور این جی آوز ایک پیج پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رولز میں تبدیلی کے معاملے پر جسٹس بابر ستار کا قائم مقام چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو خط بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی، جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہونگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر جی سیون ممالک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان، ایران عدم استحکام کا سبب قرار ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف کا جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کیلئے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔