عازمین آئندہ حج کےلئے ہو جائیں تیار جب کہ وزارت مذہبی امور نے آئندہ حج کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے میں شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج  2026  کے لیے قبل ازوقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی، سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کو لازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

ذائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کی درخواستوں کے ہمراہ مخصوص رقم(ٹوکن منی) جمع کرانی ہوگی، ٹوکن منی مجموعی حج اخراجات میں ایڈجسٹ کر لی جائے گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور  کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ بینکوں  سے کرائی جا سکے گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے۔

رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین  کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی، سعودی وزارتِ حج  و عمرہ نے عازمین حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع نے کہا کہ حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے کہا کہ رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی، حج رجسٹریشن درخواستوں کی وصولی کے لیے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • معاون خصوصی / وزیر مملکت نے اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروادیا
  • وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • گوگل کا ’گڈ مچھر بیڈ مچھر‘ نظریہ، امریکا میں لوہے کو لوہے سے کاٹنے کے لیے ’فورس‘ تیار