امارات میں بھی دھوپ میں کام لینے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات میں دھوپ کے اوقات میں ملازمین سے کام لینے پر پابندی عائد کردی گئی جو 3 ماہ تک نافذ العمل رہے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موسم گرما کے دوران کھلے آسمان تلے اور براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی آج سے نافذ ہوگئی ہے۔ یہ پابندی 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔ امارات کی وزارت انسانی وسائل اور اماراتائزیشن کے مطابق ہر سال نافذ کی جانے والی اس پابندی کا مقصد کارکنان کو شدید گرمی سے لاحق ہونے والی بیماریوں اور دیگر صحت کے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ پابندی کے تحت دوپہر ساڑھے 12بجے سے 3بجے تک کھلی جگہوں پر کام کرنا ممنوع ہوگا۔رپورٹ کے مطابق امارات یہ اقدام 21 سال قبل متعارف کرایا گیا تھا۔ وزارت نے کہا کہ خلاف ورزی کی اطلاع وزارت کے ٹول فری نمبر، ویب سائٹ یا سمارٹ ایپلی کیشن پر دی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ امارات میں دھوپ میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے والوں کے لیے سزائیں مقرر ہیں۔ حکومت فی کارکن 5 ہزار درہم جرمانہ مقرر کیے ہوئے ہے اور اس کی انتہائی حد 50 ہزار درہم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امارات میں
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ روڈ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر دیامر آفس 05812920055 دیامر پولیس کنٹرول روم 05812930037 پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔