نئے ذرائع آمدن تلاش کیے جائیں‘ ڈی جی ادارہ ترقیات گوہرمیمن
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے فنانس اینڈ اکاؤنٹس اور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین کو گراں قدر خدمات کے عوض تعریفی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ ادارہ کو مالی طور پر مضبوط کرنے کے لئے ضروری ہے کہ نئے ذرائع آمدن تلاش کئے جائیں۔ تمام کے ڈی اے افسران و ملازمین ادارہ کی بہتری کے لئے تمام تر وسائل کا بخوبی استعمال کرتے ہوئے کردار ادا کریں۔ ممبر اے/ ڈائریکٹر فنانس شکیل صدیقی کا کہنا تھا کہ ماضی میں کے ڈی اے افسران و ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار رہی ہیں لیکن ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن کی ذاتی کاوشوں کے باعث افسران و ملازمین کی تنخواہیں سمیت پنشنز کی ادائیگی ہر ماہ باقاعدگی سے کی جارہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ آخر میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے فنانس اینڈ اکاؤنٹس کے ندیم شبیر، قمر سعید، ندیم تاج، سید مشرف علی، سہیل باسط، سید سمیر امام، شعیب رضا، فیضان شفیق، آفتاب عالم، صفدر حسین، سید کامران مقصود، اسد الرحمن، محمد شمیم، فیضان جعفری، بلال، ارسلان الحق، اکاؤنٹس آفیسر پنشن غزالہ انظار، ثاقب ایوب، ارحم یونس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ارسلان شارق، وسیم الدین، حنیف جمال، اظہر رضا، نعیم کریم، سید ابرار حسین،اورنگزیب احمد خان اور لائنز ایریا پروجیکٹ کے اکاؤنٹس آفیسر وقار احمد، سپرنٹنڈنٹ اکاؤنٹس فیصل ستارکو تعریفی اسناد پیش کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افسران و ملازمین اکاو نٹس کے ڈی اے
پڑھیں:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
---فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تنظیم کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔