data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایل پی جی بحران سنگین ہوسکتا ہے۔ ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل پی جی شارٹ فال شروع ہونےکا خدشہ ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت 6 ہزار روپے سے تجاوز کرسکتی ہے، فی کلو ایل پی جی 500 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ کمرشل سلنڈر 23 ہزار روپے تک جاسکتا ہے، یومیہ کھپت 6 ہزار میٹرک ٹن ہے، موجودہ ذخیرہ ناکافی ہے۔

چیئرمین ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پورٹ قاسم پر ایل پی جی کا کل اسٹور 13 ہزار میٹرک ٹن ہے، پاک ایران بارڈر سے 100 ہزار میٹرک ٹن ماہانہ درآمد بند ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر پٹرولیم کو ایل پی جی کی موجودہ صورتحال سے متعلق درخواست ارسال کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی تھی، اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں فی کلو 4 روپے 62 پیسے کمی کی تھی جس کے بعد فی کلو قیمت 240 روپے 43 پیسے ہوگئی تھی۔

جون کے لیے 11.

8 کلو کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوا تھا، گھریلو سلنڈر 2 ہزار 92 روپے 91 پیسے سے کم ہوکر 2 ہزار 838 روپے 31 پیسے کا ہوگیا تھا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایل پی جی

پڑھیں:

کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی پرواز جاری

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ سیلاب کے بعد ترسیلات زر میں اضافے کے امکانات، انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافے سے 4 سال کی بلند سطح پر پہنچنے اور دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 15.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد تک رہنے کی توقعات، پاکستان اور چین کی 7 ارب ڈالر کی کثیر فریقی فنانسنگ پر اتفاق کی اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 29 پیسے کی کمی سے 281 روپے 26 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کی کمی سے 281 روپے 52 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا‘6 افراد ہلاک
  • حکومت بلوچستان کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران کا خدشہ
  • سیلاب سے  ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ،ٹریفک بند
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر مسلسل 29ویں روز بھی تنزلی کا شکار
  • درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی پرواز جاری
  • ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، شرح سود برقرار رہنے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
  • مون سون کا 11 واں اسپیل: پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ