پشاور بی آر ٹی کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (آن لائن) پشاور بی آر ٹی کو دی گئی 4 ارب روپے کی سبسڈی بھی مالی خسارے کو کم نہ کرسکی، جس کے باعث حکام نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کرایوں میں یہ اضافہ بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں منظور کیا گیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق فی اسٹاپ کرایہ 10 روپے بڑھایا جائے گا جبکہ 5 کلومیٹر کا سفر اب 20 کی بجائے 30 روپے میں طے ہوگا اور 40 کلومیٹر کے سفر کا کرایہ 70 روپے کر دیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور بی آر ٹی پر روزانہ تقریباً 6 لاکھ شہری سفر کرتے ہیں اور کرایہ بڑھنے سے ٹرانس پشاور کو روزانہ 60 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق منصوبہ مسلسل مالی خسارے کا شکار ہے، جس سے نکلنے کیلیے یہ اضافہ ناگزیر تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرایوں میں بی ا ر ٹی
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔