ٹرمپ ایرانی حکام سے جلد ملاقات کے خواہش مند، انتظامیہ کو اہتمام کرنیکی ہدایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ایرانی حکام سے جلد ازجلد ملاقات کے اہتمام کی ہدایت کردی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایرانی حکام سے جلد ازجلد ملاقات کا اہتمام کریں۔
امریکی ٹی وی نے یہ دعویٰ بعض ذرائع کی بنیاد پر کیا ہے، اس سے پہلے ایک اور امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور وہ کینیڈا کا دورہ مختصر کرکے اس اجلاس کی صدارت کریں گے جو کہ وائٹ ہاؤس کے سیچوئشن روم میں ہوگا۔
بابر بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں
صدر ٹرمپ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اگر ایران نے نیوکلئیر ڈیل نہیں کی تو کچھ ضرور ہوکر رہے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جاپانی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو‘ جی 7اجلاس میں ملاقات کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے وزیراعظم اشیبا شیگیرو نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات کی،جس میں امریکی ٹیرف پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ آیندہ ہفتے کینیڈا میں جی 7کے سربراہ اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے علاحدہ ملاقات کریں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ سے 20 منٹ تک جاری رہنے والی اس ٹیلیفون کال کی درخواست جاپان نے کی تھی۔وزیراعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ایک بار پھر امریکی ٹیرف پر نظرثانی کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور درآمدات میں اضافہ کرکے امریکی تجارتی خسارے کو کم کرنے میں معاونت کرے گا۔