پیرو میں شدید زلزلہ‘ عمارتیں منہدم‘ ایک شہری ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک پیرو میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے سبب کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو کے وسطی ساحل پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس نے لیما اوربندرگاہ شہر کیلاؤ کو ہلا کر رکھ دیا اور چٹانوں سے گرد اور ریت کے غبار اْٹھنے لگا۔ رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث ایک شخص کے مرنے اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ یونائٹڈ اسٹیٹس جیولاجیکل سروے کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت بحرالکاہل میں آیا۔ اس کا مرکز دارالحکومت لیما کے مغرب میں کیلؤ سے 23 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ پولیس کرنل رامیرو کلوکو نے آر پی پی ریڈیو کو بتایا کہ شمالی لیما میں ایک شخص ہلاک ہوا،جو اپنی گاڑی کے باہر ایک مسافر کا انتظار کر رہا تھاکہ زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل کی دیوار ٹوٹ کر اس کے سر پر گر گئی۔
پیرو میں زلزلے کے باعث تودے مکان پر گرے ہوئے ہیں
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔