کراچی میں کانگو وائرس سے شہری جان کی بازی ہار گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
کراچی میں کانگو وائرس نے شہری کی جان لے لی، یہ سندھ کا رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس تھا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کریمن کانگو ہیمرجک فیور سے ملیر کا رہائشی 42 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔ 16 جون کو مرض کی تشخیص ہوئی اور اگلے ہی روز متاثرہ شخص جان سے گیا۔
صوبائی محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ کانگو وائرس جانوروں میں موجود چیچڑ کے ذریعے پھیلتا ہے، چیچڑ انسانی جسم میں چپک کر وائرس منتقل کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس کی بروقت تشخیص سے انسانی جان کو بچایا جا سکتا ہے۔ کانگو وائرس کی علامات میں تیز بخار، ناک اور منہ سے خون آنا شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کانگو وائرس
پڑھیں:
کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار، بوندا باندی کا امکان
شہر قائد میں آج مطلع ابر آلود ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ آج شہر میں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہو چکی ہیں۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اعر دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں جنوب مغرب سمت سے 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے، شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موسم کی بدلتی صورتحال پر نظر
رکھیں۔