ایران سے 800 چینی شہریوں کومحفوظ مقام پر منتقل کردیا، چین
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
بیجنگ(انٹرنیشنلڈیسک)ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 800 چینی شہریوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے، ایک ہزار چینی شہری ابھی تک ایران میں موجود ہیں، جنگ کے دوران کسی چینی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکن نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ کچھ چینی شہری اسرائیل سے بھی باحفاظت نکالے گئے ہیں۔ اب تک 791 چینی شہریوں کو ایران سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ مزید 1,000 سے زائد افراد کے انخلا کا عمل جاری ہے۔
پریس بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چینی شہریوں نے اسرائیل پہلے ہی چھوڑ دیا ہے، جنگ کے دوران کسی چینی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، چین اپنے شہریوں کو ایران اور اسرائیل چھوڑنے کی ہدایات پہلے ہی جاری کرچکا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایرانی میزائل کتنے طاقتور ہیں؟ کیا یہ جنگ کا نیا باب کھول سکتے ہیں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چینی شہریوں
پڑھیں:
جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق پنجاب جبکہ 4 کا تعلق کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔