’ پاک آئی ڈی‘ میں نیافیچرمتعارف، شہریوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
کلیم اختر : اب ایف آرسی لینےسےپہلےخاندان کی معلومات جانناہوا آسان ,نادرانےآن لائن ایپلی کیشن پاک آئی ڈی میں نیافیچرمتعارف کروادیا.
صارفین پاک آئی ڈی ایپ کےذریعےفیملی ڈیٹیلزکی فوری تصدیق کرواسکیں گے.صارفین نئےفیچرکی مددسےخاندان میں شامل افرادکی مکمل معلومات حاصل کرسکیں گے.
خاندان میں شامل والدین، بہن، بھائی یا بچوں کا درست اندراج بھی چیک کیا جا سکتا ہے.
لاہور ہائیکورٹ سے سیف سٹی کے ای چالانوں کے متعلق بڑی خبر
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صبا قمر اچانک طبعیت بگڑنے پر آئی سی یو میں داخل
پاکستان شوبز کی اداکارہ صبا قمر کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
صبا قمر کی طبعیت ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اچانک خراب ہونے پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔
اداکارہ کے قریبی زرائع کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران صبا کو بےچینی اور گھبراہٹ محسوس ہوئی کیونکہ وہ کئی گھنٹوں سے بغیر آرام کرے شوٹنگ کروانے میں مصروف تھیں انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں نگہداشت میں رکھا تاہم اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسپتال کے عملے کیساتھ تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے ڈاکٹرز اور نرسز کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں اور مزید کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔