وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کیلئے سب سے بڑی مالیاتی سکیم کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر میں مالیاتی استحکام کی بحالی کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کی سب سے بڑ ی سکیم کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دورہءِ امریکہ کے دوران امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف کی۔ وزیرِاعظم نے امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری سے خطاب میں فیلڈ مارشل کو پاکستان کی سرحدوں و مفادات کے دفاع کیلئے پختہ عزم کے اظہار پر خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی کابینہ نے اگلے مالی سال کے عوام دوست وفاقی بجٹ پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے اس سال حج بیت اللہ کے موقع پر شاندار انتظامات پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے خاتمے کے حوالے سے وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر میں مالیاتی استحکام کی بحالی کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کی سب سے بڑے مالیاتی اسکیم کی منظوری دے دی ۔
یہ اسکیم گردشی قرضے کے خاتمے کے لئے ملک کے توانائی کے شعبے کی اصلاحات میں ایک اہم قدم ہے۔ اس سکیم کا مقصد قومی بجٹ پر نیا مالی دباؤ ڈالے۔بغیر، اگلے چھ سالوں میں 1,275 بلین روپے کے گردشی قرضے کو ختم کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت پاور ہولڈنگ کمپنی کی 683 ارب روپےکی ری فنانسنگ کی جائے گی اور انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے بقایا جات کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔یہ فیصلہ حکومت پاکستان کے پائیدار ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ ، مالیاتی بوجھ کو کم کرنے اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کی معیشت اور بجلی کے شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے ملک کو مستحکم مستقبل کی طرف لے جانے میں مدد ملے گی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت انسانی حقوق کی سفارش پر کمال الدین ٹیپو کو کمیشن برائے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز کا چیئرپرسن تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹیڈ کو روش پاور پلانٹ کے حصول کے تناظر میں مختلف خدمات کی خریداری کے لئے پاکستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2002 کے سیکشن 21 کے تحت استثنٰی دینے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 21 مئی 2025 کو ہوئے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب حکومت کی آسان قرض سکیم،کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری
سٹی42: پنجاب حکومت نے کاروباری افراد کے لیے "پنجاب آسان کاروبار" کے تحت آسان قرضوں کی نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔
اسکیم کی اہم تفصیلات کے مطابق مجموعی فنانسنگ پلان 75 ارب روپے، سبسڈی بجٹ 22.25 ارب روپے، مستفید افراد 7,514 افراد (ابتدائی مرحلے میں) اور تخمینہ شدہ کریڈٹ لاس آئندہ برسوں میں 10 فیصد تک ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ صنعت پنجاب نے یہ تمام تخمینے اور تفصیلات حکومت کو فراہم کر دی ہیں۔ اسکیم کے تحت قرضوں کی تقسیم اور مالی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کریڈٹ لاس کی شرح کا اندازہ لگایا گیا ہے تاکہ حکومتی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
اسکیم کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو سہولت فراہم کرنا، صوبے میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو خود روزگار کی جانب راغب کرنا ہے۔
حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم پائیدار معیشت اور کاروباری ماحول کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے آئندہ چند برسوں میں پنجاب کی کاروباری فضا میں نمایاں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔