وفاقی حکومت نے بجٹ میں سولر پینل پر عائد ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سولر پینل پر بجٹ میں عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظر ثانی کی ہے، بجٹ پر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ کی جامعات کےلیے مختص رقم 2 ارب 60 کروڑ سے بڑھا کر 4 ارب 60 کروڑ کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جسے قائمہ کمیٹی خزانہ نے مسترد کردیا تھا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیلز ٹیکس کا اعلان حکومت نے
پڑھیں:
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
سٹی 42: محدود مدت تک خیبر پختونخواہ کی حکومت نے عجائب گھروں میں داخلہ مفت کردیا گیا
خیبر پختونخواکے محکمہ ثقافت وسیاحت نے اعلان کیا ہے کہ جشن ازادی تقریبات کے سلسلے میں 14 اگست تک عجائب گھروں میں عوامی دا خلہ مفت ہوگا۔اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخواحکومت کی جانب سے مفت داخلے کے لیے جن سرکاری میوزیمز کا ذکر کیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم پرسوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فرد جرم عائد
ان میں پشاور میوزیم،سٹی میوزیم،ال مردان خان ویلہ پشاور،پشکالاتی میوزیم چارسدہ،دیر میوزیم چکدرہ،ارکیالوجیکل میوزیم سیدو شریف سوات،چترال میوزیم،کیلاش در میوزیم چترال،بنوں میوزیم بنوں ،تخت بھائی ارکیالوجیکل سائیٹ،جمال گڑھی،شہباز گڑھی ،بت کدہ سائیٹ،سیدو شریف سٹوپہ،محمودعزنوی مسجد وغیرہ شامل ہیں۔
چینی بحران ؛ حکومت نے 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا آرڈر دے دیا