BAGHDAD:

عراق میں پھنسے 415 پاکستانی زائرین کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

عراق میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے زائرین کو کراچی اور اسلام آباد پہنچانے کا عمل جاری ہے، عراقی ایئر ویز کی مزید دو خصوصی پروازیں زائرین کی واپسی کے لیے آج اور کل روانہ ہوں گی۔

ترجمان پاکستانی سفارت خانہ نے بتایا کہ نجف میں 250 پاکستانی زائرین کے لیے عارضی رہائش اور تین وقت کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے، پاکستانی سفارت خانے نے کویت کے ذریعے سفر کرنے والے زائرین کے لیے ٹرانزٹ سہولیات کی فراہمی کا بندوبست بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں تمام پاکستانی زائرین کی جلد، محفوظ اور باوقار وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور عراقی ایئر ویز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی زائرین کی واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سفارت خانے نے زائرین کی فوری مدد کے لیے ہیلپ لائن اور واٹس ایپ گروپ قائم کر دیا ہے اور زائرین ان نمبرز پر 009647834950311 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

حکام کی جانب سے ایران سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی خصوصی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مذکورہ پاکستانیوں کو عراق کے راستے پاکستان لایا جائے گا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستانی زائرین کی پاکستانی سفارت کی واپسی کے لیے

پڑھیں:

ایف آئی اے،انٹرپول کی مشترکہ کارروائی،قتل کا ملزم عراق سے گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین الزامات میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کو عراق سے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اٴْسے قانونی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

داود سرور گزشتہ 5 برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ، گجرانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول بغداد کے درمیان قریبی رابطہ کاری کے نتیجے میں اس کی حوالگی ممکن ہو سکی۔ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے تحت مطلوب ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے اس کامیاب کارروائی کو بین الاقوامی اداروں کے ساتھ موثر تعاون کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کیلئے مزید امدادی سامان کل روانہ کردیا جائے گا
  • غزہ کیلئے مزید امدادی سامان روانہ کردیا گیا
  • 5 دن تک زیر آب پھنسے رہنے والا نوجوان معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا
  • پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹرز نے خصوصی رپورٹ شائع کردی
  • پاکستانی فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ایجنسی کی خصوصی رپورٹ شائع
  • کراچی میں آم فیسٹیول کا انعقاد، پاکستانی آم ثقافتی سفارت کاری کا ذریعہ
  • امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • امریکی سفارت خانے نے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیدیا
  • ایف آئی اے،انٹرپول کی مشترکہ کارروائی،قتل کا ملزم عراق سے گرفتار
  • ایف آئی اے، انٹرپول کی مشترکہ کارروائی؛ قتل کا ملزم عراق سے گرفتار