دعوتِ اسلامی کا عظیم کارنامہ، قرآن مجید کے آسان ترجمہ کنزالعرفان کا سرائیکی ترجمہ صراط الجنان ایپ پر دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
دعوتِ اسلامی کا عظیم کارنامہ، قرآن مجید کے آسان ترجمہ کنزالعرفان کا سرائیکی ترجمہ صراط الجنان ایپ پر دستیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)دعوتِ اسلامی کے شعبہ المدین العلمیہ کے تحت قرآن مجید کے آسان، رواں اور عام فہم اردو ترجمہ “کنزالعرفان” کا سرائیکی زبان میں ترجمہ مکمل کر لیا گیا ہے، جو اب دعوتِ اسلامی کی معروف ایپ صراط الجنان میں شامل کر دیا گیا ہے۔
یہ ترجمہ دعوتِ اسلامی کے جانب سے سرائیکی زبان بولنے والے مسلمانوں کے لیے ایک انمول تحفہ ہے، تاکہ وہ اللہ کے کلام کو اپنی مادری زبان میں بہتر طور پر سمجھ سکیں اور اپنے ایمان و عمل میں مضبوطی لاسکیں۔یہ پراجیکٹ تین سال کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے جس میں درج ذیل علمی و فنی شخصیات نے اہم کردار ادا کیاشرعی نگرانی مولانا بلال مدنی صاحب ادبی معاونت سرائیکی ماسٹر منیر صاحب پروف ریڈنگ مولانا عامر شاہ صاحب کمپوزنگ مولانا عفیف مدنی صاحب ترجمہ اور تحقیق المدین العلمیہ شعبہ ٹرانسلیشن تکنیکی معاونت آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، دعوتِ اسلامی اس تاریخی ترجمے کے اجرا پر دعوتِ اسلامی کے مرکزی ذمہ داران اور سرائیکی زبان سے تعلق رکھنے والے دینی، تعلیمی و ادبی حلقوں نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے اور اس کارِ خیر کو امت مسلمہ کے لیے ایک روحانی نعمت قرار دیا ہے
ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یہ سعادت بخشی۔ ہمارا مقصد ہے کہ قرآن کا پیغام ہر زبان میں، ہر دل تک پہنچے۔ سرائیکی ترجمہ اسی مشن کی ایک کڑی ہے۔صراط الجنان ایپ دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان استعمال کر رہے ہیں، اور اس میں موجود تفسیری مواد، ترجمے اور سرچ فیچر قرآن فہمی کے لیے ایک مثر ذریعہ بن چکا ہے۔ اب سرائیکی زبان میں قرآن فہمی کی سہولت اس ایپ کو مزید ہمہ گیر بنا دے گی صراط الجنان ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر دستیاب ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ ملک بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،بقایا جات کی وصولی کیلئے کمیٹی تشکیل پاکستان کو کھل کر غزہ اور ایران کیساتھ کھڑے ہوجانا چاہیے، فضل الرحمان پاکستان کا سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت کا اعلان نیا مالی سال،پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے عوامی سہولت،شہر کی بیوٹیفیکیشن کے شاندار منصوبوں کا اعلان، ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کی عام نیلامی شروعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صراط الجنان ایپ
پڑھیں:
پاکستان کے علماء کا ضمیر خریدنا آسان کام نہیں: طاہر اشرفی
— فائل فوٹوچیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ جس کے ساتھ ہم 1978 سے کھڑے ہیں وہ کابل میں بیٹھ کر ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔
گوجرانوالہ میں امن و اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے ہمیں ہندوستان سے بھی جنگ میں فتح دلائی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا دشمن ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتا ہے، پاکستان کے علماء کا ضمیر خریدنا آسان کام نہیں۔ اس وقت حالات تقاضا کررہے ہیں کہ ہم اتحاد سے آگے بڑھیں۔
طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر آج بھی غزہ میں ہمارا رابطہ ہے، کوئی بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے نہیں جارہا۔