ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کی مدد کے بغیر اسرائیل ایک روز بھی ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتا ہے مگر خود فریبی کا شکار امریکا کے صدر ٹرمپ کو یہ علم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم مغربی اقوام جیسی نہیں کہ اس پر غلبہ حاصل کرلیا جائے اور من مانی چیزیں تھونپ دی جائیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران پر امن کی شرطیں تھونپی نہیں جاسکتیں اور نہ ہی ایران کو دباؤ کا شکار کیا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ اِی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، صہیونی حکومت کے امریکی دوست منظر میں داخل ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت کے امریکی دوست ایسی باتیں کہہ رہے ہیں جو صہیونی حکومت کی کمزوری اور نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ: اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز

اسلام آباد:

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ، دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا پاکستان کے وسیع تیل کے ذخائر کی تلاش اور ترقی میں تعاون کرے گا۔

پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی Cnergyico کا امریکی کمپنی Vitol سے معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوگی۔

معاہدے کا بنیادی مقصد سرمایہ کاری کا فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔ اس کے تحت امریکی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات پر عائد محصولات میں کمی آئے گی۔

اس اہم پیشرفت کے باعث توانائی، معدنیات، آئی ٹی اور کرپٹو کرنسی میں اقتصادی تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی۔

پاکستانی کمپنی کی یومیہ ریفائنری پروسیسنگ صلاحیت ایک لاکھ 56ہزار بیرل ہے جبکہ اگلے پانچ سال میں ریفائنری اَپ گریڈ کرنے اور دوسرا آف شور ٹرمینل لگانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

ایس آئی ایف سی کی موثر کاوشوں سے کیا گیا معاہدہ اہم شعبوں میں اشتراک اور معاشی ترقی کا ذریعہ بنے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکا تجارتی معاہدہ
  • اسرائیلی حملے کا خطرہ برقرار ہے، ایرانی آرمی چیف
  • ایران اسرائیل جنگ کے بعد تہران کا اپنی فضائی حدود مکمل طور پر کھولنے کا اعلان
  • فلسطینی ریاست کے بغیر ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حماس کا دوٹوک اعلان
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ: اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • ایرانی صدر سے علماء کے وفد کی ملاقات اسرائیل کیخلاف جنگ میں بہادری کو سراہا 
  • امریکی ٹیرف اور پاکستان
  • تہران کے 1 کروڑ 60 لاکھ باشندے پانی کی قلت سے پریشان
  • امریکا نے پاکستان پر 10 فیصد کمی کے بعد علاقائی ممالک میں سب سے کم ٹیرف عائد کر دیا
  • امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا