پاکستان کے علماء و عوام مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت و عوام کے شانہ بشانہ ہیں، مولانا امین انصاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اپنے خطاب میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ اسرائیل ایران پر شیعہ سنی سمجھ کر نہیں بلکہ مسلمان سمجھ کر حملہ کررہا ہے جس طرح غزہ، فلسطین، لبنان میں حماس اور حزب اللہ کو بلاامتیاز مسلک صرف مسلمان سمجھ کر اپنی خونی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے پاک سول سولجر علماء مشائخ سندھ کے زیر اہتمام جامع مسجد طلحہ النور سوسائٹی میں یکجہتی فلسطین و کشمیر و دفاع افواج و پاکستان سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے، برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت ایران کی آزادی و خود مختاری پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین، انسانیت و عقل و شرع کے منافی اور ناقابل معافی سنگین جرم عظیم ہے، پاکستان کی حکومت، علماء و عوام مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت و عوام کے شانہ بشانہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کو فلسطین کی حمایت کی سزا دے رہا ہے، اسرائیل ایران پر شیعہ سنی سمجھ کر نہیں بلکہ مسلمان سمجھ کر حملہ کررہا ہے جس طرح غزہ، فلسطین، لبنان میں حماس اور حزب اللہ کو بلاامتیاز مسلک صرف مسلمان سمجھ کر اپنی خونی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا، اسلام ملک کے دشمن اور استعمار کے ایجنٹ اس قیامت خیز صورتحال میں بھی ایران پر اسرائیلی حملے کو شیعہ سنی تناظر میں دیکھ رہے ہیں اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکا رہے ہیں، اس وقت اسرائیل امریکہ بھارت و استعماری قوتوں کے خلاف وحدت امت اور بیداری کی اشد ضرورت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران پر
پڑھیں:
سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-24