بانی مملکتِ محبت، لندن
ہم ایک ایسے عہد میں داخل ہو چکے ہیں جس کی پیشگوئی رسول اللہ ﷺ نے فرمائی تھی ایک ایسا وقت جب دنیا پر اتنی گہری الجھن، فریب اور اخلاقی زوال چھا جائے گا کہ حق اور باطل میں تمیز کرنا تقریبا ناممکن ہو جائے گا۔ایسا زمانہ آئے گا کہ دین پر قائم رہنے والا ایسے ہوگا جیسے ہاتھ میں انگارہ تھامے ہو۔(سنن ترمذی: 2260)
یہی وہ زمانہ ہے۔سچائی دفن کر دی گئی ہے اور جھوٹ کو زرق برق لباس پہنا دیا گیا ہے۔جھوٹ روشنی سے بھی تیز سفر کرتا ہے، جبکہ سچ یا تو خاموش کر دیا جاتا ہے یا مذاق بنایا جاتا ہے۔وقت تیزی سے گزر رہا ہے، مگر برکت غائب ہو چکی ہے سال مہینوں کی طرح لگتے ہیں، مہینے ہفتوں جیسے گزر جاتے ہیں۔مادہ پرستی دین بن چکی ہے اور سادگی کی جگہ دنیاوی نمائش نے لے لی ہے۔ اخلاق، حیاء اور دیانت جیسے الفاظ پرانے زمانے کی باتیں بن چکے ہیں۔جھوٹی خبریں بجلی کی طرح پھیلتی ہیں اور دلوں میں نفرت بھرتی ہیں سچ کو چھپا دیا جاتا ہے یا مسخ کر دیا جاتا ہے۔غزہ کی نسل کشی، معصوموں پر ظلم، بچوں کا خون، بے بسوں کی صدائیں سب کچھ طاقتور قوموں کے پتھر دلوں پر بے اثر ہو چکا ہے۔ جو خود کو انسانی حقوق کا علمبردار کہتے تھے،آج ظلم کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں شرم بھی محسوس نہیں ہوتی۔لوگوں پر دھوکہ دہی کے سال آئیں گے، جس میں جھوٹے کو سچا سمجھا جائے گا، سچے کو جھوٹا، خائن کو امانت دار، اور امانت دار کو خائن(مسند احمد: 23149)
مگر اس دور کا سب سے خطرناک پہلو دین کا بگاڑ ہے،سچے علماء دنیا سے اٹھا لئے جائیں گے وہ علماء جو علم، عاجزی، تقویٰ اور اخلاص کے پیکر ہوتے تھے۔ان کی جگہ جھوٹے خطیب اور بے علم واعظ آ جائیں گے جو دین کو خوشنمائی اور شہرت کے لئے بیان کریں گے، نہ کہ اللہ کی رضا کے لئے۔دین کو دنیا کے بدلے بیچ دیا جائے گا، اور حق کو نعرہ بنا کر استعمال کیا جائے گا۔جیسا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک علم اٹھا نہ لیا جائے، زلزلے نہ بڑھ جائیں، وقت نہ سمٹ جائے، فتنے نہ ظاہر ہوں، اور قتل و غارت عام نہ ہو جائے۔(صحیح بخاری: 1036)
اللہ علم کو لوگوں کے سینوں سے ایک دم نہیں نکالتا، بلکہ علم والوں (علماء)کو اٹھا لیتا ہے۔ یہاں تک کہ جب کوئی عالم باقی نہ رہے گا تو لوگ جاہلوں کو اپنا پیشوا بنا لیں گے، ان سے سوال کئے جائیں گے اور وہ بغیر علم کے فتوے دیں گے، خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔(صحیح بخاری: 100)
یہ صرف علم کا زوال نہیں یہ تو حق و باطل کی الٹ پھیر ہے۔جو کبھی گناہ تھا وہ اب تفریح بن چکا ہے اور جو کبھی پاکیزہ تھا، وہ اب دقیانوسی سمجھا جاتا ہے۔یہی وہ دجالی نظام ہے جس کا ذر احادیث میں آیا ہے دھوکہ، کنٹرول، نگرانی، فریب اور روحانی اندھے پن کا نظام۔ مگر اندھیرے کے بیچ بھی ایک نور باقی ہے ان کے لئے جو تلاش کریں۔قرآن کو اپنا رہنما بنائیں۔سچوں کے نقشِ قدم پر چلیں۔ شہرت، یا دولت کو معیار نہ بنائیں۔ سچائی تلاش کریں چاہے وہ اکیلے راستے پر کیوں نہ ہو۔دجال کے ظہور سے پہلے کا وقت دلوں کی آزمائش کا وقت ہے۔ جو دل بیدار ہوں گے، وہ دھوکہ نہ کھائیں گے۔اللہ سے دعا ہے،اے اللہ!ہمیں حق کو حق دکھا اور اس پر عمل کی توفیق دے، اور باطل کو باطل دکھا اور اس سے بچنے کی توفیق دے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جائے گا جاتا ہے

پڑھیں:

ٹی 20 ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: ٹی 20 ایشیا کپ کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر سلمان علی آغا الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، فخر زمان، سلمان آغا، خوشدل شاہ، حسن نواز، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم میں علیشان شرافو، محمد وسیم، آصف خان، محمد ذوہب ، ہرشت کوشک، راہول چوپڑا، دھروو پراشار، حیدر علی، محمد روہد خان، سیمرنجیت سنگھ،اور جنید صدیق شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے عمان کے خلاف پہلے میچ میں 93 رنز سے کامیابی حاصل کی اور بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • موضوع: آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے دین اور اخلاق پر اثرات اور مستقبل 
  • فرانسس بیکن،آف ٹروتھ
  • کلاسیکی غلاموں کی تشویش
  • اماراتی پولیس کا جعل سازوں سے محتاط رہنے کا انتباہ
  • آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
  • ٹی 20 ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایچ پی وی ویکسین کے خلاف پراپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے: مصطفی کمال  
  • قومی اداروں کی اہمیت اور افادیت
  • دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
  • ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ