’یہ صرف کانٹینٹ ہے، محبت نہیں‘، نعمان اعجاز کا معاذ صفدر کا اہلیہ کو مہنگا تحفہ دینے پر تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر نے گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ صبا کو سالگرہ کے موقع پر 3 سے 4 لاکھ روپے مالیت کا دیو قامت گلدستہ تحفے میں دیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی کہ یہ صرف دکھاوا اور پیسوں کا ضیاع ہے۔
کئی صارفین معاذ صفدر کو یہ کہتے نظر آئے کہ اگر آپ یہ افورڈ کر سکتے ہیں تو اپنی اہلیہ کو تحفے ضرور دیں لیکن سوشل میڈیا پر اس کا دکھاوا نہ کریں جبکہ چند صارفین نے کہا کہ ان پیسوں سے کسی غریب کی مدد ہو سکتی تھی۔
اب حال ہی میں سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی معاذ صفدر کے اپنی بیوی کو دیے جانے والے دیو قامت گلدستے کے تحفے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
نعمان اعجاز نے لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب اپنے بوائے فرینڈ یا شوہر سے اس طرح کی فضول توقعات نہ رکھنا کیونکہ یہ صرف کانٹینٹ کے لیے ہے محبت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب پھر بیچارے معصوم لڑکوں کو ہی بھگتنا پڑے گا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اصل رشتے دکھاوے یا سوشل میڈیا کے رجحانات پر نہیں بلکہ عزت اور احترام پر قائم ہوتے ہیں۔
نعمان اعجاز کی اس پوسٹ پر صارفین انہیں سراہتے ہوئے نظر آئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں یہ صرف پیسوں کا دکھاوا ہے اور کچھ نہیں۔ جبکہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ صرف ایک ]پھول تحفے میں دینا بھی کافی تھا باقی 4 لاکھ کا غریبوں کی کسی کالونی میں کھانا ہی کھلا دیتے۔
جہاں کئی صارفین نعمان اعجاز کی بات سے متفق نظر آئے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ان کا پیسہ ہے ان کی مرضی وہ جہاں چاہیں اسے خرچ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پھولوں کا گلدستہ معاذ صفدر مہنگا تحفہ نعمان اعجاز یو ٹیوبر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مہنگا تحفہ یو ٹیوبر سوشل میڈیا کہا کہ یہ صرف
پڑھیں:
اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔