ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے اپنی شہادت سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور ملک و ملت کی خاطر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ 

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کے سرکاری نیوز چینل پریس ٹی وی کے مطابق، علی شمخانی نے آیت اللہ خامنہ ای کو ایک جذباتی پیغام میں کہا: "صبح فتح قریب ہے، ایران کا نام ہمیشہ تاریخ میں روشن رہے گا، اور شہداء کی مسکراہٹیں ہمارے مستقبل کا عکس ہوں گی۔"

یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کے ایک حملے میں شمخانی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ان کی حالت تشویش ناک تھی، اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں جان بچانے والی طبی امداد فراہم کی گئی۔

اس حملے کے بعد افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ شہید ہو چکے ہیں، تاہم اب ان کے پیغام اور صحتیابی نے ان افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس حملے میں ایران کے کئی اعلیٰ کمانڈرز شہید ہوئے، جن میں چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ شامل تھے۔

ایران نے اس کے بعد جوابی کارروائی ’وعدہ صادق سوم‘ کے تحت اسرائیل کے فوجی اور انٹیلی جنس مراکز کو نشانہ بنایا، اور اب تک 15 مراحل مکمل کیے جا چکے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم: 11 نکاتی مسودہ منظر عام پر آگیا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئینی ترمیم مسودہ منظر عام پر آگیا نشانہ کون وی ٹاک وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ایام شہادت بی بی فاطمہ زہرا (س) کے سلسلے میں مجالس عزاء منعقد
  • امت مسلمہ کی نجات کا واحد راستہ جہاد اور شہادت کا جذبہ ہے، قائد انصاراللہ یمن
  • 27ویں آئینی ترمیم: 11 نکاتی مسودہ منظر عام پر آگیا
  • ترک پارلیمانی وفد کی بنگلہ دیش کے خارجہ مشیر سے ملاقات، روہنگیا کیمپوں کا دورہ
  • امریکا جب تک اسرائیل کی پشت پناہی نہیں چھوڑتا، تعاون ممکن نہیں: خامنہ ای
  • اسرائیل کی حمایت بند کرنے تک امریکا سے مذاکرات نہیںہونگے، ایران
  • امریکا سے تعاون تب تک نہیں ہوسکتا جب تک وہ اسرائیل کی حمایت ترک نہ کرے، آیت اللہ خامنہ ای
  • امریکا کو مشرق وسطیٰ میں اپنی مداخلت کو بند کرنا ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای
  • ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان
  • اسرائیلی فوج نے فوجی پراسیکیوٹر کو ہٹا دیا