بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر معافی مانگ لیں تب بھی اب انہیں کبھی اقتدار نہیں ملے گا ، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر معافی مانگ لیں تب بھی اب انہیں کبھی اقتدار نہیں ملے گا۔
عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ’نام نہاد ہائبرڈ نظام‘ ناکام رہا کیونکہ اُس وقت سیاسی اور عسکری قیادت میں ہم آہنگی کا فقدان تھا،۔
خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت اور عسکری ادارے باہم مشاورت اور ہم آہنگی سے ملک کو بحران سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف جرائم کیے بلکہ اب وہ معافی مانگنے کے باوجود دوبارہ اقتدار میں آنے کے قابل نہیں رہے۔
انہوں نے کہا، ’اگر وہ معافی مانگیں تب بھی انہیں دوبارہ اقتدار نہیں ملے گا، کیونکہ انہوں نے نہ صرف سیاسی بلکہ قومی سلامتی کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔‘
اوورسیز پاکستانیوں کی تعریفخواجہ آصف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا اور بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے رواں سال مارچ میں 4 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر بھیجی گئیں،انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کنونشن منعقد کرنے کی حمایت کی۔
بلوچستان اور سیاسی حل کی ضرورتوزیر دفاع نے بلوچستان میں بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بندوق کے زور پر مسائل حل نہیں کیے جاسکتے، بلکہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے پائیدار امن ممکن ہے۔
نواز شریف کی صحت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم لندن میں روزانہ کی بنیاد پر علاج کرا رہے ہیں اور ان سے ان کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
اٹلی‘ 4 پاکستانی قتل: مکمل معلومات نہیں ملیں: دفتر خارجہ
روم؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔ چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔ پولیس نے تحقیقات کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہے کہ اطلاع ہے کہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ سفارتخانہ اطالوی حکام سے رابطہ میں ہے۔