اٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں حوالاتیوں پر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
اٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں حوالاتیوں پر تشدد ہونے پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو عہدے سے ہٹا دیا۔
سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل عارف شہزاد کو لاہور میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات نے 2 افسران سمیت 5 اہلکاروں کو بھی معطل کردیا۔
معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صمد حسن اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مشتاق احمد شامل ہیں۔
اشتیاق احمد گل کو نیا سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جیل میں قیدی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو 2 روز قبل سامنے آئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اٹک جیل
پڑھیں:
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عمران خان کے بیٹے کے بیانات بے بنیاد قرار دے دیے
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیٹے قاسم خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ جیل میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی موجودگی سے متعلق دعوے بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں اس وقت کوئی قیدی ہیپاٹائٹس کا شکار نہیں، اور تمام قیدیوں کا طبی معائنہ باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ہر قیدی کے ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، اور حالیہ چیک اپس میں کسی قیدی میں مذکورہ امراض کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی قیدی میں وائرل بیماری کی تشخیص ہو بھی جائے تو اسے فوری طور پر دیگر قیدیوں سے علیحدہ کر کے خصوصی نگہداشت فراہم کی جاتی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے سوشل میڈیا پر قاسم خان کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس کی وجہ سے دس قیدیوں کی اموات ہو چکی ہیں اور ان کے والد (عمران خان) بھی اس بیماری کے شکار ہو سکتے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ نے ان الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات غیر ضروری تشویش اور انتشار پیدا کرنے کے مترادف ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بیانات من گھڑت قرار سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سوشل میڈیا عبدالغفور قاسم خان مریض ہیپاٹائٹس وی نیوز