data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایف بی آر کے گرفتاری اختیار سے متعلق وضاحت پیش کی۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ٹیکس فراڈ کے مخصوص کیسز میں ہی گرفتاری ممکن ہوگی، اور اس کا فیصلہ ایف بی آر کے ممبر بورڈ کی سربراہی میں قائم 3 رکنی کمیٹی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کے مرحلے پر کسی کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، اور یہ اختیار ایف بی آر کو پہلے سے ہی حاصل ہے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-08-30

متعلقہ مضامین