وزیراعظم سے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے اراکینِ قومی اسمبلی شاکر بشیر عوان، احمد رضا مانیکا، ریاض الحق جاج، ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں ۔
اراکینِ قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو  عوام دوست اور پاکستان کی معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کامیاب بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دی.                
      
				
ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو ہوئی، ساتھ ہی ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا ۔
چینی مزید مہنگی، اوسط قیمت 180 روپے فی کلو سے تجاوز
وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیر مملکت پاور ڈویژن عبد الرحمن کانجو اس موقع پر موجود تھے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔