بلاول بھٹو نے پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے رکھا، شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول کے علاوہ کوئی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکتا، بلاول بھٹو زرداری نے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکا سمیت یورپ کے مختلف ممالک کے 11روزہ دورے میں اقوام عالم کو پہلگام واقعہ کی سچائی بتا کر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ بلاول نے پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے رکھا، بلاول کے علاوہ کوئی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔
بلاول بھٹو نے دنیا کو بتایا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، انہوں نے بھارت کے شیطانی ارادے خاک میں ملا دیئے۔
شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر سرگرمیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور وہ جب کراچی پہنچیں گے تو ان کا پرجوش استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کی قیادت میں پاکستان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو یہ باور کرایا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان سنجیدہ ہے۔
بھارتی وفد کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ بھارتی نمائندے سنجیدہ مذاکرات کے بجائے گانوں کی محفلوں میں مشغول رہے جبکہ بلاول بھٹو دنیا کو امن کا پیغام دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا نے بھارتی رویے کی مذمت کی اور واضح کیا کہ ایسا غیرسنجیدہ رویہ کسی بھی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
شازیہ مری نے بھارتی رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دہشتگردی پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور وطن عزیز کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور قوم متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کا مقابلہ کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شازیہ مری نے کہا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کا نے بھارت کہ بلاول
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔