ٹرمپ اور نیتن یاہو کی پاکستان کو دھمکیاں؟ وائرل ویڈیوز کی حقیقت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر دو ویڈیوز تیزی سے وائرل ہوئی ہیں، جن میں امریکی رہنما ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو پاکستان کے حوالے سے متنازع بیانات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی اور کئی جانب سے ان بیانات کی مذمت کی جارہی ہے۔ عوامی ردعمل کے بعد فیکٹ چیک ٹیم نے ان ویڈیوز کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات کیں۔
کیا ٹرمپ نے واقعی پاکستان کو ایران-اسرائیل تنازع سے دور رہنے کی ہدایت کی؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ ’’پاکستان کو اسرائیل اور ایران کے تنازع میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔‘‘
ویڈیو میں انہیں یہ بھی کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ خواجہ آصف نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے، جبکہ پاکستان اپنی فوجی طاقت کے ساتھ الرٹ ہے۔ تاہم، حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
AI کی نشاندہی: ویڈیو میں ٹرمپ کے چہرے کے تاثرات غیر فطری ہیں، آواز میں روبوٹک لہجہ پایا جاتا ہے، اور الفاظ کے ادائیگی میں بے ربطگی نظر آتی ہے۔
ٹائم لائن کا تضاد: ویڈیو میں استعمال ہونے والی فوٹیج دراصل 30 مئی 2025 کی ہے، جبکہ ایران-اسرائیل تنازع 13 جون کو شروع ہوا۔
کوئی معتبر ذکر نہیں: امریکی میڈیا میں ٹرمپ کے اس طرح کے کسی بیان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
لہٰذا، یہ دعویٰ بالکل غلط ہے کہ ٹرمپ نے پاکستان کو موجودہ تنازع سے متعلق کوئی ہدایت جاری کی ہے۔
کیا نیتن یاہو نے پاکستان کو جوہری دھمکی دی؟
دوسری وائرل ویڈیو میں نیتن یاہو کو کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ ’’ہمیں ایران اور پاکستان کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا ہوگا۔‘‘ تاہم، یہ ویڈیو بھی گمراہ کن ہے۔
14 سال پرانا بیان: یہ کلپ دراصل 2011 کا ہے، جب نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر طالبان پاکستان پر قبضہ کرلیں تو جوہری خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے براہ راست پاکستان کو دھمکی نہیں دی تھی۔
سیاق و سباق کو مسخ کیا گیا: وائرل ویڈیو میں ’’طالبان کے قبضے‘‘ والا حصہ حذف کردیا گیا، جس سے غلط تاثر دیا گیا کہ یہ بیان حالیہ ہے اور پاکستان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
نتیجہ
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ دونوں ویڈیوز جعلی یا گمراہ کن ہیں۔ نہ ٹرمپ نے پاکستان کو موجودہ تنازع سے متعلق کوئی ہدایت دی ہے، اور نہ ہی نیتن یاہو نے حالیہ دنوں میں پاکستان کو کوئی دھمکی دی ہے۔ صارفین سے گزارش ہے کہ ایسی ویڈیوز کو شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق ضرور کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کو نیتن یاہو ویڈیو میں
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔