ریلویز پولیس میں بھرتیوں سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی قرار
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
لاہور:
محکمہ ریلوے نے ریلویز پولیس میں بھرتیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔
ترجمان ریلویز کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر freedman635 نامی اکاؤنٹ سے ریلویز پولیس میں نئی بھرتی کے حوالے سے جاری ہونے والی ویڈیو جعلی ہے۔
جعلی ویڈیو جاری کرنے کا مقصد معصوم شہریوں سے دھوکا دہی کے ذریعے پیسے ہتھیانا ہے لہٰذا عوام اس جعلی ویڈیو کلپ پر یقین نہ کریں۔
ریلویز پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے اشتہار جاری ہونے پر باقاعدہ طور پر ریلویز پولیس کی آفیشل ویب سائٹ، سوشل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔
ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے سائبر کرائم پر رپورٹ کیا جا رہا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز پولیس میں
پڑھیں:
سوشل میڈیا کے خودساختہ مذہبی سکالرز اور نیم خواندہ مفتیوں سے محتاط رہیں، طاہرالقادری
تحریک منہاج القرآن کے سرپرست کا کہنا ہے کہ ایسے مفتیوں کا مطمع نظر دین نہیں ریٹنگ ہے، ادھورے علم والے مبلغین فکری انتشار پیدا کر رہے ہیں، کوئی شخص عطائی ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروانا پسند نہیں کرتا تو دین ایسے نیم حکیموں سے کیسے سیکھا جا سکتا ہے، دین اسلام کی تعبیر و تشریح کا کام صرف اْن اہل علم کا کام ہے جن کے پاس مستند علم اور کردار ہو۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برطانیہ میں الہدایہ کیمپ 2025ء کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اْمت مسلمہ سوشل میڈیا کے ایسے خود ساختہ مذہبی سکالرز اور نیم خواندہ مفتیوں سے محتاط رہیں، جن کا مطمع نظر دین نہیں ریٹنگ ہے، ادھورے علم والے مبلغین فکری انتشار پیدا کر رہے ہیں، کوئی شخص عطائی ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروانا پسند نہیں کرتا تو دین ایسے نیم حکیموں سے کیسے سیکھا جا سکتا ہے، دین اسلام کی تعبیر و تشریح کا کام صرف اْن اہل علم کا کام ہے جن کے پاس مستند علم اور کردار ہو۔ انہوں نے کہا کہ دینی علم کیلئے گہرائی، نظم و ضبط اور علمی تسلسل درکار ہے۔ الہدایہ کیمپ 2025ء میں خواتین و حضرات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تربیتی سیشن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفی العربی القادری، سید علی عباس بخاری، ڈاکٹر فیصل اقبال خان، ڈاکٹر حمزہ انصاری، خدیجہ قراۃالعین قادری، بسمہ حسن قادری، برطانیہ کی تنظیم کے ذمہ داران اور مختلف مکتبہ فکر کے سکالرز، سول سوسائٹی اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد شریک تھے۔ الہدایہ 2025 کی 3روزہ تربیتی ورکشاپ واروک یونیورسٹی لندن حال میں انعقاد پذیر ہے اور امریکہ، یورپ، برطانیہ، کینڈا سے وفود موجود ہیں، پہلے سیشن میں 13 سو فیملیز شریک ہیں۔