کانسرٹ میں ’میرب‘ کے نعرے لگنے پر عاصم اظہر کا ردعمل وائرل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ’میرب‘ کے نعرے لگنے پر گلوکار کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ کانسرٹ میں اُس وقت غیر متوقع صورت حال پیدا ہوگئی جب مداحوں نے ان کی سابقہ منگیتر میرب علی کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔
اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر نے تمام تر دباؤ کے باوجود غیر معمولی بردباری اور وقار کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداحوں کو خاموش کروایا۔
عاصم اظہرجنہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے میرب علی سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، مداحوں کی جانب سے میرب میرب کے نعروں پر مشتعل ہونے کے بجائے نرمی سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ اس طرح کے رویے سے گریز کریں، کیونکہ ہر کسی کی اپنی فیملی ہوتی ہے۔
A post common by Nadz (@nadir.
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عاصم کے ری ایکشن کو لے کر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ کئی صارفین نے گلوکار کے تحمل اور شائستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں ان کا رویہ قابل تعریف ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ لوگوں کو کچھ تمیز کرنی چاہیے، عاصم نے بہت نرمی سے بات کی۔
تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عاصم اظہر نے کانسرٹ سے پہلے بریک اپ کی خبر شیئر کر کے شاید خود ہی اس بحث کو ہوا دی، تاکہ زیادہ توجہ حاصل کی جا سکے۔
یاد رہے کہ عاصم اظہر اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ قریبی تعلق کے باعث بھی خبروں میں رہ چکے ہیں، لیکن بعد ازاں ان کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات گردش کرتی رہیں، جس پر بھی مداحوں نے مختلف آرا کا اظہار کیا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
گڈانی جیٹی کا پانی آلودہ ہونے کے باعث گلابی رنگ کا ہوگیا
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
گڈانی جیٹی کا پانی آلودہ ہونے کے باعث گلابی رنگ کا ہوگیا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق جیٹی کے پانی کا رنگ تبدیل ہونے کے باعث بدبو پھیلنے لگی ہے۔
محکمہ ماحولیات کی جانب سے لوگوں کو پانی سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات عمران کاکڑ نے کہا کہ جیٹی میں کافی عرصے سے پانی جمع تھا۔ بائیولوجیکل تبدیلی سے پانی کی رنگت تبدیل ہوئی۔