پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے ،پاک فوج نے بھارت کو پیشہ وارانہ انداز میں منہ توڑ جواب دے کر ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کردیا ،شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے،پاک فوج نے بھارت کو پیشہ وارانہ انداز میں منہ توڑ جواب دے کر نہ صرف ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کردیا بلکہ دنیا پر ثابت کردیا کہ وہ دشمن کےناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، دنیا کے سامنے بھارتی چہرہ بے نقاب کرکے کامیاب دورے سے آج واپسی پر بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں والہانہ استقبال کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکاسمیت یورپ کے مختلف ممالک کے 11روزہ دورے میں اقوام عالم کو پہلگام واقعہ کی سچائی بتا کر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت کو جو مشن سونپا وہ انہوں نے کامیابی سے پورا کیا، وفد نے مجموعی طور پر 64 اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں جن میں امریکی اراکین پارلیمنٹ ، تھنک ٹینکس اور سفارتی مشنز سے ملاقاتیں شامل تھیں اور پوری دنیا کو بھارتی فالس فلیگ آپریشن اور اس کی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنے کے غیر قانونی یک طرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
دوسری جانب بھارت نے بھی ایک وفد بھیجا جو اپنی کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ کھانے کھاتے اور گانے گاتے دکھائی دیئے اور کسی تھنک ٹینک نے ان کی آواز نہیں سنی۔ شازیہ مری نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا،مودی کا کیس صرف پروپیگنڈہ ہے جبکہ پاکستان کا کیس سچا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ ہم امن کے خواہ ہیں، پاکستان ہی وہ ملک ہے جو دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے جبکہ بھارت نے ہمیشہ من گھڑت بیانات کے ذریعے سازشیں کیں، اب دنیا بھارت کی حقیقت جان چکی ہے ۔ شازیہ مری نے کہا کہ ایک عرصہ بعد ایسا ہوا ہے کہ دنیا پاکستان کو سنجیدہ لے رہی ہے ۔ شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی میڈیا کے ساتھ 17 ملاقاتیں ہوئیں اور بلاول بھٹو کی اس کامیاب دورے کے بعد آمد آج متوقع ہے جس کے لئے کراچی میں ان کے استقبال کے لئے لوگوں کا ہجوم ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان نے کہا کہ وہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے پاکستان کا کیس لڑنے گئے تھے ، بلاول بھٹو نے پاکستان کے عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک افواج پر فخر ہے جنہوں نے بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا ،ہمیں اطمینان ہے کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے، بلاول بھٹو سب سے کم عمر وزیر خارجہ رہے ،ان کی سفارتی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کی قیادت میں پارلیمانی وفد تشکیل دیا جس پر ہم وزیراعظم کے بھی شکر گزار ہیں ، بلاول بھٹو اور ان کی ٹیم کی اہم ممالک سے ملاقاتیں ہوئیں ، امریکاکے دورے کے دوران انہوں نے امریکی سینیٹ اور کانگریس کے 25ممبران سے ملاقاتیں کیں، بلاول بھٹو زرداری نے غزہ میں جاری بربریت کی بھی مذمت کی اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا، بلاول بھٹو نے ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی اور ایران کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری انہوں نے
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ