UrduPoint:
2025-08-04@23:40:40 GMT
ورلڈ بینک اورپنجاب حکومت کا 10 سالہ سماجی ترقیاتی منصوبے پراتفاق
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء)ورلڈ بینک اور پنجاب حکومت نے 10 سالہ سماجی ترقیاتی منصوبے پر اتفاق کر لیا ۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اہم اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ں* منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے وفد اور پنجاب حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں سماجی ترقی کے لیے جاری دس سالہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر ورلڈ بینک کے وفد نے تعلیم، صحت اور سماجی خدمات میں معیاری کام پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی بھرپور تعریف کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود غیرملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے منصوبوں کی پیشرفت کا روزانہ ڈیش بورڈ پر جائزہ لیتی ہیں۔ فنڈز کے شفاف استعمال اور مختلف منصوبوں میں اوورلیپنگ سے بچنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں مختلف ترقیاتی اور سماجی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سماجی بہتری کے لیے ورلڈ بینک کا تعاون قابل تحسین ہے،ورلڈ بنک کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اجلاس میں ورلڈ بینک
پڑھیں:
گورنرپنجاب کا اسلام آباد میں پی ایف یو جے کی 75 سالہ جدوجہد کو خراج تحسین
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی آزادی صحافت، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے 75 سالہ جدوجہد کی مناسبت سے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں پروقار تقریب منعقد ہوئی مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے. تقریب سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب نے پی ایف یو جے کے بانی راہنماﺅں ابرار احمد، عبدالحمید چھاپرا ، عبدالشکور ، منہاج برنا اور نثار عثمانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پی ایف یو جے کی قیادت کو تاریخی جدوجہد کے 75 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں.(جاری ہے)
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا کہ ان شخصیات نے آزادی صحافت، جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا پاکستان میں جمہوریت کے قیام کے لیے کردار انتہائی اہم ہے . سردار سلیم حیدر نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کی ہے اور ہر مشکل وقت میں میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی رہی ہے اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل شکیل احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے آئندہ بھی صحافیوں کے حقوق کے لیے اپنی آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی تقریب میں پی ایف یو جے کی 75 سالہ صحافتی جہدوجہد اور خدمات پر کیک بھی کاٹا گیا صحافیوں، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی.