لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر نے گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ صبا کو سالگرہ کے موقع پر 3 سے 4 لاکھ روپے مالیت کا دیو قامت گلدستہ تحفے میں دیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی کہ یہ صرف دکھاوا اور پیسوں کا ضیاع ہے۔

کئی صارفین معاذ صفدر کو یہ کہتے نظر آئے کہ اگر آپ یہ افورڈ کر سکتے ہیں تو اپنی اہلیہ کو تحفے ضرور دیں لیکن سوشل میڈیا پر اس کا دکھاوا نہ کریں جبکہ چند صارفین نے کہا کہ ان پیسوں سے کسی غریب کی مدد ہو سکتی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Maaz (@saba_maaz123)


اب حال ہی میں سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی معاذ صفدر کے اپنی بیوی کو دیے جانے والے دیو قامت گلدستے کے تحفے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

نعمان اعجاز نے لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب اپنے بوائے فرینڈ یا شوہر سے اس طرح کی فضول توقعات نہ رکھنا کیونکہ یہ صرف کانٹینٹ کے لیے ہے محبت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب پھر بیچارے معصوم لڑکوں کو ہی بھگتنا پڑے گا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اصل رشتے دکھاوے یا سوشل میڈیا کے رجحانات پر نہیں بلکہ عزت اور احترام پر قائم ہوتے ہیں۔

نعمان اعجاز کی اس پوسٹ پر صارفین انہیں سراہتے ہوئے نظر آئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں یہ صرف پیسوں کا دکھاوا ہے اور کچھ نہیں۔ جبکہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ صرف ایک پھول تحفے میں دینا بھی کافی تھا باقی 4 لاکھ کا غریبوں کی کسی کالونی میں کھانا ہی کھلا دیتے۔


جہاں کئی صارفین نعمان اعجاز کی بات سے متفق نظر آئے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ان کا پیسہ ہے ان کی مرضی وہ جہاں چاہیں اسے خرچ کریں۔
مزیدپڑھیں:اسرائیلی جارحیت کی غیرمشروط روک تھام جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ ہے، ایرانی صدر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کہا کہ یہ صرف

پڑھیں:

 حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ کرلیا، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔

 سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ توانائی نے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 20 اگست تک درخواستیں طلب کرلیں۔

 ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔
 
 

محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

متعلقہ مضامین

  • حارث رؤف کا ’فارمنگ اورا‘ کی طرز پر جشن موضوع بحث بن گیا، یہ کہانی کیا ہے؟
  • اداکارہ نعیمہ بٹ کی طنزیہ ویڈیو وائرل، ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید پر مداحوں کی ملی جلی رائے
  • عتیقہ اوڈھو کا متنازع بیانات پر دو ٹوک مؤقف: ’’ہر بات کو تماشا نہ بنایا جائے‘‘
  • سوشل میڈیا کے خودساختہ مذہبی سکالرز اور نیم خواندہ مفتیوں سے محتاط رہیں، طاہرالقادری
  • علی سیٹھی کی پیلے اسکرٹ میں نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
  •  حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
  • اخبارات اور سوشل میڈیا
  • مالی کے سابق وزیر اعظم پر سوشل میڈیا پوسٹ پر فرد جرم عائد
  • شِلپا راؤ کو کوک اسٹوڈیو پاکستان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا
  • ایئر انڈیا کی فلائٹ میں مسلمان مسافر کے ساتھ بدتمیزی: تشدد کی ویڈیو وائرل