آپ کا فیس بک اکاؤنٹ اب پہلے سے بہت زیادہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیس بک دنیا کا سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، جس کے صارفین کی تعداد 3 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔
اکثر صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کے ہیک ہونے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم اب میٹا نے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔
اس حوالے سے فیس بک موبائل ایپ میں پاس کیز (Passkeys) سپورٹ متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کا مقصد اکاؤنٹ ہیکنگ کے خطرات کو کم کرنا ہے۔
پاس کیز دراصل ڈیجیٹل چابیاں ہوتی ہیں، جو روایتی پاس ورڈز کے مقابلے میں زیادہ محفوظ سمجھی جاتی ہیں کیونکہ یہ کسی ویب سرور پر اسٹور نہیں ہوتیں۔
یہ جدید ٹیکنالوجی طویل پاس ورڈز کے بجائے 4 ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ، فنگر پرنٹ یا چہرے کی شناخت جیسی بائیو میٹرک معلومات کے ذریعے لاگ ان ہونے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یعنی مستقبل قریب میں فیس بک پر سائن ان کرنے کے لیے پاس ورڈ کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ صارفین بائیو میٹرک یا پن کوڈ کے ذریعے تیزی اور آسانی سے لاگ ان ہ
و سکیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیس بک
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز