مفت 2 جی بی انٹرنیٹ اور 200 منٹس حاصل کرنے کا طریقہ جانئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 200 ملین صارفین کا سنگ میل عبور کرنے پر تمام موبائل صارفین کو مفت انٹرنیٹ اور منٹس دینے کا اعلان کیا ہے جسے حاصل کرنے کیلئے آپ کو اپنے موبائل سے #2200* ملانا ہوگا۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، 20 جون 2025 کو تمام موبائل صارفین کو 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ڈیٹا اور 200 آن نیٹ منٹس بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے، جو 24 گھنٹے کے لیے مؤثر ہوں گے۔آفر حاصل کرنے کے لیے صارفین کسی بھی نیٹ ورک سے#2200* ڈائل کر کے یہ سہولت فعال کر سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ 200 ملین صارفین کے سنگ میل کی خوشی میں، پی ٹی اے اور تمام موبائل آپریٹرز اپنے صارفین کو 2 جی بی ڈیٹا اور 200 آن نیٹ منٹس بالکل مفت فراہم کریں گے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 197.
اس تاریخی کامیابی کی خوشی میں، پی ٹی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ٹیلی کام انڈسٹری، موبائل نیٹ ورکس اور ڈیوائس ساز کمپنیوں کے نمایاں افراد شرکت کریں گے۔ تقریب میں پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز اور کنیکٹیویٹی کے فروغ پر بھی بات چیت ہوگی۔
اس کے علاوہ، موبائل نیٹ ورکس کی جانب سے مفت وائس اور ڈیٹا بنڈلز دیے جائیں گے، جبکہ موبائل کمپنیاں تقریب کے دوران 10 سے 15 درمیانے درجے کے اسمارٹ فونز کے لیے قرعہ اندازی میں حصہ بھی لیں گی۔
بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی، اطلاق کب سے ہوگا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
ای ٹریفک چالان کی رقم بلدیہ عظمیٰ کراچی کو منتقل کرنے پر غور
بلدیہ عظمی کراچی نے ٹریفک ای چالان سے حاصل کروڑوں کی آمدنی کے ایم سی کو منتقل کرنے کی سفارشات پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری حلقوں کی جانب سے او زیڈ ٹی شیئر کی طرح ٹریفک چالان سے حاصل فنڈز بھی بلدیاتی اداروں کو دینے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
ڈسٹرکٹ کی سطح پر ہونے والے چالان اور اس سے حاصل آمدنی کی رقم متعلقہ ٹاؤنز حکومتوں کو منتقل کی جائیں تاکہ شہر کی بیرونی اور اندرونی سڑکوں کی صورتحال کو مشترکہ طور پر بہتر کیا جاسکے۔
انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق کراچی میں ٹریفک ای چالان سے حاصل ہونے والی کروڑوں کی آمدنی شہر کے انفراسٹرکچر پر خرچ کرنے کا بڑا مطالبہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بلدیہ عظمی کراچی نے ٹریفک چالانوں سے حاصل فنڈز کوکے ایم سی کو منتقل کرنے کی سندھ حکومت سے سفارشات کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مختلف پرپوزل تیار کئے جارہے ہیں جس میں ہر ڈسٹرکٹ کی سطح پر ہونے والے چالان اور اس سے حاصل رقم کو متعلقہ ڈسٹرکٹ میں موجود ٹائون حکومتوں کو منتقل کئے جانے کی سفارشات بھی شامل ہیں۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کی 106 بڑی سڑکوں کی تعمیر ودرستگی میں مذکورہ رقم کا بڑا حصہ خرچ کئے جانے پر زور دیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ او زیڈ ٹی کے شیئر کی طرح ٹریفک ای چالان سے حاصل فنڈز سے بھی بلدیہ عظمی کراچی سمیت تمام ٹائون حکومتوں کو اس کا شیئر تقسیم کئے جانے کا پرپوزل بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں شہری حلقوں کے ساتھ ساتھ سینئر کنٹریکٹرز نے بھی وزیر اعلی سندھ سے کراچی کی سڑکوں کی درستگی کیلئے ٹریفک ای چالان کا فنڈز بلدیاتی اداروں کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایس ایم نعیم کاظمی کا کہنا ہے کہ ٹریفک ای چالان سے حاصل آمدنی شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر خرچ کی جانے چاہئے،شہر کی بیرونی اور اندرونی سڑکوں کی بہتری کیلئے سالانہ ترقیاتی فنڈز کے ساتھ ساتھ ٹریفک ای چالان کی رقم بھی شہریوں پر ہی خرچ کی جائے گی تو اس کے مزید بہتر نتائج سامنے آئینگے۔