نعمان اعجاز کا یوٹیوبر معاذ صفدر کی وائرل ویڈیو پر تنقیدی تبصرہ، کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ان دنوں پاکستان کے یوٹیوبر معاذ صفدر کی جانب سے اہلیہ کو سالگرہ پر دیا گیا پھولوں کا بڑا گلدستہ مہنگا تحفہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصا زیرِ بحث رہا۔
معاذ صفدر نے اپنی بیوی صبا کے لیے گلابوں کا ایک انتہائی قیمتی اور بڑا گلدستہ بنوایا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس گلدستے کی قیمت تقریباً تین سے چار لاکھ روپے تھی اور اسے لانے کے لیے ایک خصوصی ٹرک کا انتظام کیا گیا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔ بعض لوگوں نے اس اقدام کو محبت کے اظہار کا خوبصورت طریقہ قرار دیتے ہوئے معاذ صفدر کی تعریف کی، جبکہ دیگر صارفین نے اسے غیر ضروری نمود و نمائش قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا۔
اسی وائرل ویڈیو پر پاکستان شوبز کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تحائف اگرچہ دل کو بھاتے ہیں، مگر سادگی اور اعتدال کو ترجیح دینا زیادہ بہتر ہے۔
https://www.instagram.com/p/DLHZF1xiNn9/
انہوں نے مداحوں کو پیغام دیا کہ یہ صرف ویڈیو کا کانٹینٹ ہے حقیقی محبت نہیں اس لئے کوئی بھی لڑکی اپنے شوہروں سے اس قسم کے قیمتی تحائف کیلئے اُمید نہ کرے اور ان پر دباؤ نہ ڈالے۔ نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ اب مظلوم شوہر پھر سے برداشت کریں گے۔
نعمان اعجاز نے واضح کیا کہ رشتے میں محبت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والی چیزوں پر مواد بنانا نہیں بلکہ حقیقی رشتے احترام، سمجھ اور حقیقی تعلق پر استوار ہوتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
59 سالہ ذاکر نائیک کا 430 فٹ بلندی سے بنجی جمپ کا حیرت انگیز مظاہرہ؛ ویڈیو وائرل
انڈٖونیشیا کے شہر بالی کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام پر ممتاز اسلامی اسکالر اور تقابل ادیان کے ماہر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے قدرے خطرناک اور حیرت انگیز کرتب کرکے اپنے فالورز کو حیران کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشہور سیاحتی جزیرے نوسا پینیڈا کے ساحل ٹرٹل بیچ پر فطری حسن اور مہم جو سرگرمی ایک ساتھ دیکھنے کو ملی۔
یہ مہم جو کوئی اور نہیں بلکہ عالمی شہرت رکھنے والے اسکالر 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مکمل مہارت اور تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ پُر اعتماد انداز میں انجام دی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جس بلندی سے بنجی جمپ لگانے کا مظاہرہ کیا وہ 430 فٹ اونچی تھی۔ وہ کافی دیر ہوا میں معلق رہے گویا فضاؤں میں تیر رہے ہوں۔ وہ اپنی ویڈیو بھی بناتے رہے۔
https://www.facebook.com/zakirnaik/videos/1772131944184979/?rdid=cx3R3F3kwoRDN3Bn&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F16yq3AXVdv%2Fڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس حیرت انگیز عمل کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ بھی کی جہاں ان کی ہمت اور اعتماد کو داد و تحسین ملی۔
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بنجی جمپنگ کی ہو۔ ایک سال قبل وہ یوگنڈا میں 165 فٹ بلند مقام سے یہ مظاہرہ کر چکے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ذاکر نائیک کا 165 فٹ بلندی سے ’بنجی جمپ‘ کا حیران کن مظاہرہ
تاہم اس بار تو ذاکر نائیک نے تقریباً تین گنا زیادہ بلندی سے بنجی جمپنگ کی جس کا مطلب ہے انھوں نے اپنے اہداف کا تعین بہت سوچ بچار کے بعد کیا ہے اور وہ اسے مکمل بھی کرتے جا رہے ہیں۔