سائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکرز کی دوڑ! لائیو شو چھوڑ کر بھاگ نکلے، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ایران کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے باعث اسرائیلی نیوز چینل 14 کے اینکرز اور مہمان براہِ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہی خوفزدہ ہو کر اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میزائل حملے کا سائرن بجا، اسٹوڈیو میں موجود میزبان، مہمان اور پروڈیوسر فوری طور پر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور پروگرام اچانک بند ہوگیا۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: "لائیو اسرائیلی ٹی وی مباحثے کے دوران جیسے ہی ایرانی میزائلوں کا الرٹ آیا، اینکر اور مہمان پروگرام چھوڑ کر دوڑ گئے۔"
اس واقعے کو سوشل میڈیا پر کافی مزاح اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
During a live Israeli TV discussion vowing to teach Iran a “brutal lesson,” air raid sirens began to sound, warning of incoming Iranian missiles.
دوسری جانب ایرانی سرکاری چینل کی اینکر سحر امامی نے کچھ دن قبل اسرائیلی حملے کے باوجود کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشریات جاری رکھیں۔ حملے کے تھوڑی دیر بعد وہ دوبارہ اسٹوڈیو آئیں اور پروگرام کو بحال کیا۔
ایرانی رپورٹرز کے مطابق وہ لوگ آخری لمحے تک نشریاتی فرائض انجام دیتے رہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ نعیمہ بٹ کی طنزیہ ویڈیو وائرل، ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید پر مداحوں کی ملی جلی رائے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں ایک طنزیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے حوالے سے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں۔ نعیمہ بٹ ان دنوں کسی نئے ڈرامے میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم وہ سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز پوسٹ کر کے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ اپنی نئی ویڈیو میں انہوں نے ان افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان پر الزام لگاتے ہیں کہ انہیں ڈراموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانی پڑ رہی ہیں۔ ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم ان کا پالتو کتا تو وفادار ہے۔ ان کے اس بیان کو مداحوں کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے نعیمہ کے انداز کو غیر مناسب قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ انہیں اسی انڈسٹری سے پہچان ملی اور اب اسی پر طنز کیا جا رہا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ اگر کسی نے کام دینے سے انکار کیا ہے تو ان کا نام لے کر بات کی جائے، پوری انڈسٹری کو برا کہنا درست نہیں۔ دوسری طرف کچھ افراد نے اداکارہ کے الفاظ کو حسد اور مایوسی کا اظہار قرار دیا اور انہیں منفی سوچ رکھنے والی شخصیت سے تشبیہ دی۔ نعیمہ کی ویڈیو پر جاری اس بحث سے واضح ہے کہ ان کا اندازِ بیان مداحوں میں شدید اختلاف کا باعث بن گیا ہے۔