پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 1595 روپے سستا ہو کر فی تولہ 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں 10 گرام سونا 1368 روپے کمی سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 3356 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
گزشتہ روز عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 460 روپے کی معمولی کمی کے بعد فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے کا ہوگیا تھا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 394 روپے کمی سے 3 لاکھ 7ہزار 437 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 3372 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 95 فیصد کمی کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
سونے کی قیمت 3لاکھ 88 ہزار 600 روپے فی تولہ پر مستحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 3,668 ڈالر پر برقرار رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت فی تولہ 2,400 روپے کمی کے بعد 3,88,600 روپے رہی تھی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت فی تولہ 31 روپے اضافے کے ساتھ 4,418 روپے تک پہنچ گئی۔