Jasarat News:
2026-07-24@13:09:51 GMT

میلبرن اسٹارز نے حارث کو ٹیم میں رکھنے کی وجہ بتادی

اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT

میلبرن اسٹارز نے حارث کو ٹیم میں رکھنے کی وجہ بتادی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میلبرن اسٹارز کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں، اسی لیے انہیں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

میلبرن میں گفتگو کرتے ہوئے میکس ایبٹ کا کہنا تھا کہ حارث رؤف نہ صرف شائقین بلکہ ساتھی کھلاڑیوں میں بھی مقبول ہیں، ان کے ساتھ کھیلنے سے دیگر بولرز کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے، اس لیے ٹیم نے فیصلہ کیا کہ وہ حارث کو جانے نہیں دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرافٹ کے دوران ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پک اسی وجہ سے واپس کی گئی کیونکہ حارث اس وقت اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں۔ میکس ایبٹ نے یہ بھی کہا کہ بگ بیش لیگ میں ایم سی جی پر حارث رؤف اور بابراعظم کے درمیان مقابلے کا شدت سے انتظار ہے، کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ حارث کو بابر کی چند کمزوریوں کا علم ہے، اور یہی چیز مقابلے کو مزید دلچسپ بنائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
  • لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم