جماعت اسلامی کا 21 جون کو سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور سندھ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی سرپرستی میں شہر کی متعدد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز پر منظم طریقے سے قبضے کیے جا رہے ہیں، جعلی انتخابات، من پسند ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی اور دستاویزی جعلسازی کے ذریعے ہزاروں افراد کی زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگا دی گئی ہے۔
مشرق شاپنگ سینٹر کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئےمنعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کی زمینوں پر قبضے، جعلی فائلوں کا کاروبار اور غیرقانونی انتظامی مداخلت ناقابل برداشت ہے، کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کا کام مسائل کا حل تھا، مگر رجسٹرار آفس خود سوسائٹیز کے مسائل اور بدعنوانی کا مرکز بن چکا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت قبضہ مافیا کی سرپرست بن چکی ہے اور نیب سمیت مقتدر ادارے خاموش، تماشائی بنے ہوئے ہیں جو ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ سوسائٹیز سے ناجائز قبضے ختم کر کے اصل مالکان کو ان کی زمینوں کا قبضہ دیا جائے، جماعت اسلامی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور قبضہ مافیا کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی، مختلف سوسائٹیز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس کریں گی۔
پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ سوسائٹیز میں پی آئی ڈی سی، کوکن مسلم، کاغان، غوثیہ، مشرقی، بجنور، واپڈا کے آئی پی، گلشن محمود الحق، صدف، انچولی، عظیم آباد، سہارنپور و دیگر شامل تھیں۔ الاٹیز نے الزام عائد کیا کہ ان کی سوسائٹیز میں جعلی انتخابات، غیر قانونی فائلیں اور من پسند ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے زمینوں پر قبضے کیے گئے ہیں، بعض مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں مگر فیصلے التوا کا شکار ہیں۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ آرمی چیف نے کراچی میں مافیا کے خاتمے کا اعلان کیا تھا مگر اب وہی سسٹم اسلام آباد میں بیٹھا ہوا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود پی آئی ڈی سی اور دیگر سوسائٹیز کے متاثرین کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا، جبکہ لوٹ مار کا بازار بدستور گرم ہے۔
انہوں نے وفاقی و صوبائی بجٹ پر بھی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو ایک بار پھر ترقیاتی منصوبوں سے محروم کر دیا گیا، کے فور سمیت دیگر اہم منصوبوں کے لیے مطلوبہ فنڈز نہیں رکھے گئے، اور شہر کے لیے کوئی نیا میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا۔ اس زیادتی کے خلاف جماعت اسلامی ہفتہ 21 جون کو شام 5 بجے سندھ اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ لاڑکانہ میں اجتما ع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-36