جماعتِ اسلامی کا بنگلہ دیش میں اسلامی حکومت کے قیام کے لیے ملک گیر اتحاد پر زور
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے آئندہ قومی انتخابات میں اسلامی نظام کے حامی امیدواروں کی کامیابی کے لیے ملک گیر اتحاد پر زور دیا ہے۔
سلیٹ کے بینی بازار اپازیلہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ ایک بڑے جلسے سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیکریٹری جنرل اور سابق رکنِ پارلیمنٹ پروفیسر میاں غلام پرور نے کہا کہ اگر عوام کو آزادانہ طور پر ووٹ ڈالنے دیا جائے تو وہ ان امیدواروں کو منتخب کریں گے جو اسلامی اقدار کے علمبردار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے حکومتی ’غیر جانبداری‘ پر سوالات اٹھا دیے
پروفیسر میاں غلام پرور نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اسلامی آئیڈیل ریاست کے قیام کے لیے متحد و متحرک رہیں۔
انہوں نے بنگلہ دیش کی سابق حکمران جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا، ’عوامی لیگ نے علما کو دبا کر، جعلی مقدمات کے ذریعے قومی قیادت کو ختم کرنے کی کوشش کی، عوامی لیگ نے بنگلہ دیش کو ایک ناکام ریاست بنا دیا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر عائد پابندی ختم، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت بیرونی ایجنڈے کے تحت اسلامی اسکالروں کو نشانہ بنارہی ہے اور جمہوری اداروں کو تباہ کرچکی ہے۔ انہوں نے اگست تحریک کی روشنی میں ’اسلامی اقدار اور حقیقی جمہوریت کی بحالی‘ کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلامی نظام بنگلہ دیش پروفیسر میاں غلام پروار جماعت اسلامی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلامی نظام بنگلہ دیش پروفیسر میاں غلام پروار جماعت اسلامی جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے لیے
پڑھیں:
کمیٹیاں بلدیاتی اداروں پر عوام کا دباؤ بڑھائیں گی‘ وجیہہ حسن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیاں بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں پر عوام کے دباؤ کو بڑھائیں گی۔ جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر ہر یوسی میں عوامی کمیٹیوں کے قیام کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وہ الفلاح پارک بلاک ایچ میں یوسی 7 حیدری اور یو سی 1 پاپوش نگر میں عوامی کنونشن سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے جن میں جماعت اسلامی کے ممبرز کے علاوہ عوام کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حیدری کے کنونشن میں ناظم علاقہ ضیاء الدین جامعی، مشیر الاسلام، یو سی چیرمین عاطف بقائی، اور کونسلرز زید قریشی، آمین خان نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں یو سی 6 خاموش کالونی، گلبہار میں بھی الگ عوامی کنونشن ہوا جس سے سیکرٹری ضلع وسطی سہیل زیدی نے خطاب کیا جبکہ مولانا ساجد انور نے درس قرآن دیا۔ امیر ضلع وسطی سید وجیہہ حسن نے اپنے خطاب میں عوامی کمیٹیوں کی اہمیت اور غرض و غایت بیان کی اور جماعت اسلامی کے علاقائی نظم اور بلدیاتی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین عاطف بقائی نے کارکردگی پیش کی۔ ممبرز نے سیوریج، پانی، اسٹریٹ لائٹ، صفائی ستھرائی کی عوامی کمیٹیوں کے لیے اپنے نام پیش کیے۔ کنونشن کے آخر میں فلسطین، غزہ اور صمود فلوٹیلا کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔