بنگلہ دیشی وزارت خارجہ میں اہم تبدیلی، اسد عالم سیام نئے سیکرٹری خارجہ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
بنگلہ دیشی حکومت نے امریکا میں تعینات موجودہ سفیر اسد عالم سیام کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کیا ہے۔
جمعرات کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق، اسد عالم سیام جو اس وقت وزارت میں سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں، 20 جون سے بطور سیکریٹری خارجہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
وزارت کے ایک اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ وہ اتوار کے روز باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اقوامِ متحدہ کا بنگلہ دیش میں سیاسی جماعتوں پر پابندیوں پر گہری تشویش کا اظہار
سیام نے محمد جاسم الدین کی جگہ لی ہے، جنہیں ستمبر 2024 میں 27واں سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا تھا اور حال ہی میں ان کی مدت مکمل ہوئی ہے، 23 مئی سے سیکرٹری محمد روحالعالم صدیقی عبوری طور پر معمول کے امور انجام دے رہے تھے۔
اسد عالم سیام ایک تجربہ کار کیریئر ڈپلومیٹ ہیں، جنہوں نے 1995 میں بنگلہ دیش فارن سروس جوائن کی۔ ان کے پاس بی یو ای ٹی سے آرکیٹیکچر کی ڈگری اور نیدرلینڈز کی ماسٹریخت اسکول آف مینجمنٹ سے ایم بی اے کی ڈگری ہے۔
سیام کو عالمی سطح کے کئی اداروں میں تربیت حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے، جن میں کٹھمنڈو میں سارک سیکریٹریٹ، ہوائی میں ایشیا پیسیفک سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز، سیول میں انسٹیٹیوٹ آف فارن افیئرز اینڈ نیشنل سیکیورٹی اور ڈھاکہ میں نیشنل ڈیفنس کالج شامل ہیں، وہ بنگلہ دیش کے متعدد تربیتی اداروں میں مہمان لیکچرر بھی رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:چین، بنگلہ دیش اور پاکستان کے سہ فریقی اجلاس کا آغاز، تعاون کے نئے دور کی بنیاد
وزارت خارجہ میں سیام نے مختلف کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں جن میں وزیر خارجہ کے دفتر میں ڈائریکٹر، یورپ اور یورپی یونین ونگ کے ڈائریکٹر جنرل، چیف آف پروٹوکول، فارن سروس اکیڈمی کے ریکٹر اور انسپکٹر جنرل آف مشنز شامل ہیں۔
سیام کی بیرون ملک تعیناتیاں بینکاک، جکارتہ، اور مانچسٹر جیسے مقامات پر رہی ہیں۔ وہ میلان میں بنگلہ دیش کے پہلے قونصل جنرل تھے اور فلپائن، آسٹریا، ہنگری، سلووینیا، اور سلوواکیہ میں بطور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ویانا میں اقوام متحدہ کے دفاتر اور اوپیک فنڈ میں بنگلہ دیش کے مستقل نمائندے بھی رہے ہیں۔
انہوں نے دو طرفہ، علاقائی اور کثیرالطرفہ سطح پر بنگلہ دیش کی نمائندگی کی ہے، وہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ میں گورنر، اقوام متحدہ کے نارکوٹک ڈرگز کمیشن کے 67ویں اجلاس میں وائس چیئر، اور کولمبو پلان اسٹاف کالج کے بورڈ چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسد عالم سیام امریکا بنگلہ دیش سفیر سیکریٹری خارجہ وزارت خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسد عالم سیام امریکا بنگلہ دیش سفیر سیکریٹری خارجہ سیکریٹری خارجہ اسد عالم سیام بنگلہ دیش
پڑھیں:
پاکستان اور ایران میں سالانہ تجارت 8ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر
پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر کر لیا گیا۔وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال اور ایران کے وزیر صنعت و تجارت محمد آتابک کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تجارت کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا گیا، باہمی سرحدی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا جبکہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی لانے کا وقت آ گیا ہے، جغرافیائی قربت کو تجارتی فائدے میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے، علاقائی تجارت وقت کی ضرورت ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط اہم ہیں، تجارت صرف کاروبار نہیں بلکہ عوامی روابط کی علامت ہے۔ایرانی وزیر نے کہا کہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تجارتی تعاون ناگزیر ہے، دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط خطے میں استحکام کا باعث بنیں گے، پاکستان اور ایران کے تاجر ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت و سرحدی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ ایران سے پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔ اسی طرح، B2B اجلاسوں اور تجارتی وفود کے تبادلے پر دوطرفہ اتفاق کیا گیا۔زراعت، توانائی، مویشی پالنا اور لاجسٹکس شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی جبکہ ایران میں پاکستانی آئی ٹی اور پیشہ ورانہ خدمات کو فروغ دینے کا عندیہ دیا گیا۔ سرحدی سہولیات کے بہتر استعمال اور تجارتی راہداریوں پر زور دیا گیا۔