کامیاب سفارتی دورے کے بعد وطن واپسی پر بلاول بھٹو زرداری کا فقیدالمثال استقبال
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری طویل سفارتی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
جمعرات کے روز وہ کراچی ایئرپورٹ پر اترے جہاں پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کو پاک بھارت جامع مذاکرات میں کردار ادا کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد نے حالیہ ہفتوں میں امریکا، برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔
پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی کے موقع پر کراچی ائیرپورٹ کے باہر استقبال کی تیاریاں مکمل، عوام کی بڑی تعداد اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے پہنچ گئی۔ pic.
— team_bilawal (@NEWS_BILAWAL) June 20, 2025
بلاول بھٹو کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب پاک بھارت کشیدگی کے بات وفاقی حکومت نے عالمی برادری کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرنے کے لیے سفارتی وفد مختلف ممالک میں بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ بطور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سفارتی تجربے کو عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی نمائندگی اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
دورے کے دوران پاکستانی وفد نے اقوامِ متحدہ، امریکی کانگریس، برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ، یورپی یونین کے حکام، اور مختلف تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد نہ صرف پاکستان کے خارجہ تعلقات کو مضبوط بنانا تھا بلکہ جمہوریت، انسانی حقوق، اور معیشت کے حوالے سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنا بھی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو کی پارٹی کے اندر اور ملکی سیاست میں واپسی کو اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ آئندہ چند ماہ میں بلدیاتی انتخابات اور پارلیمانی سرگرمیوں میں تیزی متوقع ہے، بعض تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش تھی بلکہ ملک میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مضبوط کرنے کا اقدام بھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news استقبال بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کراچی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استقبال بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کراچی بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی پاکستان کے دورے کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :