او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 2 روزہ اجلاس کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سٹی 42: اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ، اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا دو روزہ اجلاس کل ترکیہ میں منعقد ہو گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 51 واں 2 روزہ اجلاس "بدلتی دنیا میں او آئی سی کا کردار" کے تھیم تلے ہو گا, اجلاس کے پہلے روز اجلاس سے قبل فیملی فوٹو بنایا جاے گا, اجلاس کا آغاز کیمرون کے وزیر امور خارجہ لیجیونے مبیلا مبیلا کے خطاب سے ہو گا, کیمرون کے وزیر امور خارجہ لیجیونے مبیلا مبیلا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے گذشتہ 50ویں کونسل اجلاس کے چئیرمین ہیں,
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
بیورو کے انتخاب کے بعد کونسل کی چئیرمین شپ کیمرون سے ترکیے کو منتقل کی جاے گی, ترکیہ وقت کے مطابق ساڑھے 11 بجے بطور 51 واں چئیرمین ترکیہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان خطاب کریں گے,گیمبیا کے وزیر خارجہ اور 15 ہویں اسلامی کانفرنس کے چئیرمین ممدو تنگارا اپنا بیان جاری کریں گے, سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے, اسلامی تعاون تنظیم سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحہ سعودی وزیر خارجہ کے بعدخطاب کریں گے۔
کسان بورڈپاکستان کا"کسان بچاؤ،زراعت بچاؤ‘‘تحریک کا اعلان
یو این آر ڈبلیو اے کے جنرل کمشنر فلپ لزارینی, اقوام متحدہ کے نمایندہ خصوصی برایے انسداد اسلاموفوبیا میگوائل اینگل موراٹینوز بھی اجلاس میں خطاب کریں گے,ظہرانے اور نماز کے وقفے سے قبل ترکیہ صدر رچپ طیپ اردوان بھی اجلاس سے خطاب کریں گے,دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے تک پہلے بند کمرہ ورکنگ سیشن کا انعقاد کیا جاے گا, اجلاس کے پہلے روز رات کو ترکیہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان شریک وزرائے خارحہ کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیں گے, اجلاس کے دوسرے روز صبح 9 سے شام 4 بجے تک دو مزید بند کمرہ ورکنگ سیشن کا انعقاد کیا جاے گا,
میگا کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور کی رواں سال کی بڑی ریکوری
اجلاس کے دوسرے روز مختلف حتمی دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے,دوسرے روز شام کوہی شریک وزرائے خارجہ باقائدہ قرارداد کے مسودے کی منظوری دیں گے,
اجلاس کے اختتام پر ترکیہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحی مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے,اجلاس کے پہلے روز او آئی سی رابطہ گروپوں کے اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے,وزرایے خارجہ کونسل اجلاس کے پہلے روز ہی او آئی سی آزادانہ مستقل انسانی حقوق کمشن اراکین کا انتخاب بھی کیا جاے گا,
محرم الحرم کی ڈیوٹی انتہائی اہم ہے سکیورٹی معاملات میں تعاون کریں؛ ایس پی ماڈل ٹاؤن
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے پہلے روز خطاب کریں گے او آئی سی جاے گا
پڑھیں:
چینی نائب وزیرخارجہ سے ملا قات : بزنس تعاون سے سی پیک کا دائرہ سیع ہوگا : احسن اقبال
اسلام آباد+بیجنگ (نمائندہ خصوصی +این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی میں چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی۔ پاکستان عوام چین کی قیادت اور عوام کی لازوال دوستی پر ناز کرتے ہیں۔ سی پیک کا سفر کاغذ سے اربوں ڈالر کے منصوبے تک پہنچا ہے۔ پاک چین دوستی بدلتے حالات اور ہر دور میں نئی توانائی کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ قبل ازیں چینی نائب وزیر خارجہ نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پرتپاک استقبال کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی، سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی اور بزنس ٹو بزنس تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں وزراء نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام چین کی قیادت تک پہنچایا۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ سن ویڈونگ کے پاکستان میں زمانہ سفارت کاری کے دوران ہم نے سی پیک کا سفر اربوں ڈالر کے منصوبے تک پہنچایا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین کی ترقی کا ماڈل ہمارے لئے مشعل راہ ہے، پاکستان چین کے تجربات سے مستفید ہو کر برآمدات اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر معیشت کی تشکیل کی جانب گامزن ہے۔ اڑان پاکستان کا فائیو ایز فریم ورک سی پیک فیز ٹو کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ اڑان پاکستان کا مرکزی مقصد عوام دوست اصلاحات کے ذریعے معاشی، سماجی اور معاشرتی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو میں صنعتی و تکنیکی شعبے اہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت عالمی امن کے لئے مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح ایک باصلاحیت، تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری ہے۔ بزس ٹو بزنس تعاون سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع ہو گا۔ سن ویڈونگ نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان کے فائیو ایز فریم ورک سے معاشی استحکام اور خود انحصاری کے امکانات روشن ہیں۔ سی پی منصوبوں میں قائدانہ اور کلیدی کردار چین میں احسن اقبال کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔