data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے نہتے مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کیا، وحشیانہ اور جنگی جرائم کے ارتکاب کے ساتھ خیمہ بستیوں، رہائشی علاقوں، اسکولز، اسپتالوں، امدادی کیمپوں سمیت پوری غزہ پٹی میں بمباری کرکے تباہی پھیلادی لیکن اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا، اب بزدل، شکست خوردہ اسرائیل امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کررہا ہے۔ ایران،اسرائیل جنگ میں امریکا کی براہِ راست مداخلت تیسری عالمی جنگ کا نقارہ ہوگا، یہ اب ممکن نہ ہوگا کہ امریکا اسرائیل کی ناجائز حمایت اور سرپرستی کرے اور اپنے آپ کو یک محوری (یونی پولر)طاقت بنالے،چین اور روس کو اپنی بقا اور ساکھ کے ساتھ دنیا کو نئی غلامی سے بچانے کے لیے اِس میدان میں براہِ راست آنا پڑے گا۔ اسلامی ممالک کے داخلی و خارجی سطح ہر اپنے اپنے چیلنجز ہیں لیکن عالمی محاذ پر بڑھتے خطرات کے مقابلے کے لیے عالم اسلام کا اتحاد ناگزیر ہوچکا ہے۔ ملت اسلامیہ کی قیادت کو دلیرانہ، جرأت مندانہ اور مدبرانہ فیصلہ کرکے اعلیٰ مقاصد کے حصول کو ترجیح بنائیں اور ایک ایجنڈا بن جائے۔لیاقت بلوچ نے لاہور ہائیکورٹ جاوید اقبال آڈیٹوریم میں فلسطین کانفرنس میں شرکت کی اور لاہور چیمبر آف کامرس کے کانفرنس ہال میں ’’بین المذاہب ہم سب پاکستانی ہیں’’کانفرنس سے خطاب کیا اور جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں سیاسی امور پر وفود اور تنظیم اسلامی، البصیرہ اور جماعت اسلامی کے نمائندگان سے دینی جرائد قومی کانفرنس کے امور پر مشاورت میں کہا کہ وقت اور حالات نے ثابت کردیا ہے کہ مغربی سرمایہ دارانہ نظام، جاگیردارانہ وڈیرہ شاہی نیٹ ورک، مغربی تہذیب سرمایہ دارانہ نظام اور مادر پدر آزاد، اخلاق باختہ لادینیت نے پوری دنیا میں انسانوں کو ناقابل تلافی بحرانوں، مشکلات اور تباہی سے دوچار کیا ہے، ظالم اور مظلوم کی جنگ میں اہل حق کو اسلام اور اعلیٰ نظریاتی کردار کے ساتھ بابرکت اسلامی نظام کے ثمرات سے انسانیت کو بہرہ مند کرنا ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے مقابلے میں پوری قوم بنیان مرصوص بن گئی، اللہ تعالیٰ نے عظیم کامیابی عطا کی، افواجِ پاکستان نے دلیرانہ فرض ادا کیا اور دنیا بھر میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوگیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی استحکام ہی اقتصادی استحکام کی کلید ہے۔، پاکستان میں اکثریت اور اقلیتیں سب ایک ہی آزاد ملک کے شہری ہیں، آئین کے مکمل نفاذ، عدل و انصاف کی آزادی، قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم، صوبائی خودمختاری کا آئین کے مطابق احترام، انسانی حقوق کا تحفظ، لاپتا افراد کی بازیابی اور پاکستان کی آبادی کا انتہائی اہم جزو خواتین اور نوجوانوں کا اعتماد بحال اور مضبوط کرنا ہوگا۔ جماعت اسلامی آئین کی فرمانروائی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی جدوجہدکرتی رہے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی

پڑھیں:

صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی عدم آمادگی امریکا ایران معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، تجزیہ کار
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان