باسمتی چاول کی قومی برآمدات میں مئی کے دوران 19 فیصد کمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)باسمتی چاول کی قومی برآمدات میں مئی 2025کے دوران 19.71 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 16.7 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2024 میں باسمتی چاول کی برآمدات کی مالیت 20.
(جاری ہے)
اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ میں مئی 2025 کے دوران باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات میں 4.1 ارب روپے یعنی 19.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گی گئی ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے برا مدات
پڑھیں:
قومی شناختی کارڈ میں بڑی تبدیلی کرنے کا امکان
سٹی 42: نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا )کا تصدیق شدہ قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی ملک اور بیرون ملک پہچان اور ضرورت سمجھا جاتا ہے اور اب قوی امکان ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر اس میں بڑی تبدیلی کی جائیگی۔
نادرا ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کرتا ہے۔ تاہم اب اس شناختی دستاویز میں بڑی تبدیلی ہونے کا امکان ہے۔ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ میں بہتری کیلئے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد متفقہ رائے سے منظور کی گئی ہے، جس میں قومی شناختی کارڈ میں کارڈ حامل شخص کا خون کا گروپ درج کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
رکن پنجاب اسمبلی احمد اقبال چوہدری نے یہ اہم قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کا اندراج حادثات اور ایمرجنسی کی صورت میں خون کی بروقت فراہمی سے عوام الناس کی زندگی بچانے کا بڑا ضامن ہو سکتا ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ سنگین حادثات یا ناگہانی آفات کی صورت میں بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے سے اسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ اگر قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کا اندراج کر دیا جائے تو مریضوں کو بروقت مطلوبہ خون فراہم کر کے ان کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔
سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا