پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پنجاب حکومت نے یکم سے 10 محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
9 اور 10 محرم الحرام کوصوبے میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی تاہم بزرگ شہری، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
صوبۂ پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی۔
عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیاروں اور آتش گیر مواد کی نمائش، عوامی جذبات بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر بھی پابندی ہو گی۔
فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں کے علاوہ جلوسوں کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر اور جلوسوں کے راستوں کی عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر بھی پابندی رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟