خیبرپختونخوا کے انضمام شدہ علاقے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں،اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے انضمام شدہ علاقے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں،بلوچستان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اور پاٹاکے خیبرپختونخوا کے انضمام شدہ علاقے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔بلوچستان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔حکومت کوئٹہ کراچی چمن شاہراہِ کیلئے فنڈز فراہم کر رہی ہے۔5دانش سکول بلوچستان میں قائم کئے جائیں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں کینسر کے مریضوں کے لئے خوشخبری
خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے میں پہلی بار کینسر کے مریضوں کے لئے سائبر نائف اور پی ای ٹی اسکین سہولت کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائبر نائف روبوٹک ریڈیو سرجری اور پی ای ٹی/سی ٹی اسکین کی سہولت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو فراہم کی جائے گی۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا میں پٹ اسکین کی سہولت موجود نہ ہونے سے کینسر کے مریضوں کو کراچی و دیگر صوبوں میں علاج کے لئے جانا پڑتا تھا۔
صوبائی مشیر صحت احتشام علی کا کہنا تھا کہ منصوبے کیلئے کمپنیوں سے پہلے ہی پروپوزل طلب کرلئے گئے ہیں۔ یہ تاریخی اقدام صوبے میں کینسر کے علاج کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز اور برسوں سے موجود بڑے خلا کو پُر کرے گا
احتشام علی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے کینسر کے مریضوں کو تشخیص اور علاج کے لیے صوبے سے باہر دیگر شہروں کا رُخ نہیں کرنا پڑے گا۔ ہر سال صوبے میں گیارہ ہزار سات سو سے زائد نئے کینسر کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، ایسے میں یہ سہولت نہایت بروقت اور زندگی بچانے والا اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائبر نائف سسٹم پیچیدہ اور ناقابلِ آپریشن ٹیومرز کے لیے غیر جراحی اور انتہائی درستگی کے ساتھ ریڈیو سرجری فراہم کرے گا۔ پی ای ٹی/سی ٹی اسکین کینسر کی بروقت تشخیص، درست اسٹیجنگ اور مریض کے لیے موزوں علاج کی منصوبہ بندی کو ممکن بنائے گا۔